میری روزانہ نماز فجرچھوٹ جاتی ہے،مگر کیوں؟ یہ تحریر پڑھنے کے بعد انشاءاللہ آپ کی فجرکی نماز نہیں چھوٹے گی

نماز فجر

کائنات نیوز! میں تقریباً ایک سال سے رات کے مختلف حصوں میں اکثر و بیشتر ایک ہی قسم کا خواب دیکھتا آیا ہوں. جس کا نتیجہ تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے.اور وہ یہ ہے کہ میں خواب میں وضو یا غسل جنابت کے لئے دوڑ دھوپ کرتا رہتا ہوں. لیکن کبھی صاف پانی نہیں ملتا .جہاں جاتا ہوں، وہاں پانی گندہ. کبھی اِدھر اور کبھی اُدھر. مگر نامراد.مناسب پانی تب ملتا ہے جب خواب میںےمجھ سے نماز فجر کی جماعت چھوٹ جائے اور یا سورج نکل آئے

اور نمازبالکل قضاء ہو جائے.اور کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ پانی تو ٹھیک ہوتا ہے لیکن غسل خانہ یا وضو خانہ ٹھیک نہیں ہوتا. وہاں پر گندگی ہوتی ہے ۔ یوں مارا مارا پھرتاہوں۔ جب صحیح جگہ ملتی ہے تو پھر خواب میں نماز فجر کی جماعت چھوٹ گئی ہوتی ہےیا سورج نکل کر نماز قضاء ہو چکی ہوتی ہے. کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہےکہ پانی اور جگہ دونوں ٹھیک ہوتے ہیں لیکن میں پاخانہ کرتا ہوں اور پھر جب استنجاء کرتا ہوںتو میری صفائی ٹھیک طرح سے نہیں ہو پاتی اور بار بار صفائی کرنے کے بعد پاخانہ پھر نکل آتا ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک (خواب میں ) مجھ سے فجر کی جماعت چھوٹ جائے اور یا سورج نکلنے کے باعث نماز قضا ہوجائے. پھر جب جب آنکھ کھلتی ہے تو الھم انی اعوذ بک من شر ھذ الرویا کہہ کر سیدھا مسجد جاتا ہوںاور الحمد للہ ہمیشہ جماعت میں شامل ہوتا ہوں. لیکن اس خواب نے پریشان کر رکھا ہے. (ابو فیضان)جناب آپ کے خواب سے کئی طرح کے اشارے ملتے ہیں۔یہ کہ آپ کچھ معاملات میں تذبذب کا شکار ہیں،کسی غلط کام کی خلش پیدا ہوتی اور اعتراف وتوبہ کرنا چاہتے ہیں لیکن رک جاتے ہیں ۔صوفیانہ رموز کو سمجھنا چاہتے ہیں لیکن دل کسی پر مطمئین نہیں ہوتا ۔وقت اور پیسہ ضائع ہوجاتا ہے۔ آ پ اگر روزانہ استغفراللہ اور لاحول ولا قوۃ زیادہ سے زیادہ پڑھنا معمول بنا لیں تو انشا اللہ ظاہری زندگی میں معاملات سدھر جائیں گے ۔اس پڑھائی کے دوران آنے والا خواب شئیر کیئجے گا ۔۔( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں