پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

موسم

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بدھ کو دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور

خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا ہے اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 12، گوپس، لہہ منفی 11، اننت ناگ، استور منفی 9، بگروٹ منفی 6، ہنزہ، پاراچنار اور کالام میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔بدھ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!