ملک بھر میں آئندہ 6 دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا

کائنات نیوز! ٹھنڈی ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں پرموجود ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعہ سے داخل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز بروز جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش/برفباری متوقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بروز اتوار گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے اسی طرح منگل کے دن بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے،

بالائی پنجاب اور شمالی خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان بھر میں انتہائی سرد ہواؤں کیساتھ ریت کا طوفان متوقع ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں معمول سے انتہائی کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔کشمیر میں مظفّرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3500 فٹ سے زائد بلندی پر برفباری جبکہ وادیوں میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جو کہ جمعہ کی دوپہر یا شام کو شروع ہوگی اور اتوار کی صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔ راولاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں 60 ملی میٹر سے زائد بارش جبکہ برفباری کی سطح 5000 فٹ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے انتہائی شمال کے علاقوں بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعہ کی رات کو تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ سنیچر کے روز بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ میرپور، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدّین، اٹک اور چکوال کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے متعدل بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور تھل بشمول خوشاب کے علاقوں میں چند اوقات بوندا باندی کا امکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ، چترال سے لے کر وادیِ سوات تک بڑے پیمانے پر یا کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!