مری میں برفباری شروع، کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے ہنگامی اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، مری اور مالاکنڈ میں ہونے والی برف باری، منگلا ڈیم کے اطراف دلکش سبزے کی کشش نے سیاحوں کو کھینچ لیا ۔ تفصیلات یک مطابق مری میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کر نے لگے ،سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا،

ملکہ کوہسار مری کے علاوہ ناران، شوگران، دیامر اور غذر میں شدید برف باری ہوئی، نیاٹ ویلی اور دیگر مقامات پر برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بندہوگئیں۔مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع لوئردیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سیاح چوٹیاں سر کرنے پہاڑوں پر پہنچنے لگے ،موسمِ سرما کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی ہر طرف خوبصورت دلکش سبزہ اور ہریالی کے مناظر دل موہ لیتے ہیں، جن کی جانب کشش محسوس کرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد منگلا ڈیم کی جانب رخ کر رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،بالائی علاقوں میں ابر آلود رہا،چلاس میں موسلا دھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھو ہار، نوشہرہ اور پشاور میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیہہ، اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔گوپس میں درجہ حرارت منفی 10، گلگت میں منفی 6، بگروٹ، کالام اور پارا چنار میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!