انڈہ تو خراب تھا ذائقے سے پتہ بھی نہیں چلا انڈہ خراب ہے یا صحیح پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں

کائنات نیوز! بہت سی کھانے پینے کی اشیاء جب ہم دوکان سے لیتے ہیں تو ذہن میں اکثر خیال آجاتا ہے کہ کہیں چیز خراب تو نہیں یا ایکسپائر تو نہیں۔ اسی طرح انڈے خریدتے وقت بھی ہمارے ذہن میں بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں کہ کہیں یہ بہت پرانے تو نہیں یا خراب تو نہیں۔انڈے کے اندر سے خراب ہونے یا نہ ہونے کا پتا صرف اس وقت چل سکتا ہے جب آپ اسے توڑتے ہیں

مگر انڈے کو توڑے بغیر بھی اس کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔اگرآپ کسی انڈے کے خراب یامعیاری ہونے کا پتا اسے توڑے بغیر لگانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ ہے۔اگر آپ انڈہ چیک کرنا چاہتے ہیں تو اسے کان کےقریب لائیں اور ہلکا سا ہلائیں۔ اگر اس کے اندر سے چھلکنے کی آواز آئے تو سمجھ جائیں کہ انڈہ خراب ہے۔اگر ہلانے کے باوجود انڈے کے اندر سے چھلکنے کی آواز نہیں آ رہی تو وہ کھانے کے قابل ہے۔انڈے کو چیک کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ آپ انڈے کو کسی برتن میں ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں ،اگر انڈہ فوران برتن کے پیندےپر بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر وہ تیرنے لگتا ہے تو خراب ہے۔خیال رہے کہ خراب انڈہ خوراک کو زہرآلود کرنے کا سبب بنتا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!