کینو کھائیں اور ایک نہیں بلکہ 10 بڑی بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں

کینو کھائیں

کائنات نیوز! موسمِ سرما پاکستان کے بالائی علاقوں میں شروع ہو چکا ہے، جبکہ کراچی میں بھی سردی اپنی جھلک دکھا کر دوبارہ آنے کے لئے واپس جا چکی ہے۔ تاہم ان سردیوں کے خوبصورت موسم میں منفرد اور موسمی پھل کینو کو کیسے فراموش کیا جا سکتا ہے؟ رسیلا اور غذائیت سے پھرپور کینو وٹامن سی کا خزانہ ہے، اس کے علاوہ اس میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ بناتا

ہے۔کینو میں فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اے، بی، سی، تھائمن، پوٹاشیم اور فاسفورس جیسی معدنیات پائی جاتی ہیں جو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کینو کھانے سے کون کون سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟بلڈ پریشر آج کل سب سے بڑا مسئلہ ہے، موسمی پھل کینو کھائیں جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند پھل ہے۔ ماہرین کے مطابق وٹامن سی خون کو پتلا کرتا ہے جس سے روانی بحال ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے بلڈپریشر کی کمی یا زیادتی کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔ ماہرین طب روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں، اس سے جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادے ختم ہو جاتے ہیں۔آج کل کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بیماری میں آپ کا مدافعتی نظام مضبوط

کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وٹامن سی انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے، اور کینو وٹامن سی کا خزانہ ہے لہٰذا ایک گلاس جوس یا ایک کینو روزانہ لازمی کھائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!