کیا آپ ستر ہزار فرشتوں کی دُعا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟وہ بھی صرف 3 منٹ میں

دُعا

کائنات نیوز! رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے جو آدمی صبح کو ( فجر کی نماز کے بعد) تین مرتبہ اَعُوذُ باللہ السمِیعِ العَلِیمِ منَ الشیطَانِ الرجِیم پڑھ کر سورہ حشر کی آخری تین آیات (ایک مرتبہ) پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ 70 ہزار فرشتے مقرر فرما دیتے ہیں جو شام تک اس کے لئے رحمت کی دعاکرتے رہتے ہیں ،اور اگر اسی دن مرگیا تو شہید مرے گا،اور جو شام کو (مغرب کی نماز) یہ عمل کرے گا تو اللہ تعالیٰ 70ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں

جو صبح تک اس کے لئے رحمت کی دعاکرتے رہتے ہیں،اور اگر اسی رات مرگیا شہید مرے گا۔سورہ حشر کی آخری آیات یہ ہیں : هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيم هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے وہ بڑا مہربان نہایت رحم والا ہےوہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے۔حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے صبح کے وقت تین مرتبہ اعوذ باللّٰہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم پڑھا اور اس کے بعد سورۃ حشر کی آخری تین آیات پڑھیں تو اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتوں کو مقرر فرمادیں گے جو شام تک اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے رہیں گے اوراگر وہ اس دن میں مرگیا تو شہید مرے گا اور جس شخص نے شام کے وقت ان کو پڑھا تو اس کے لئے بھی یہی فضیلت ہے۔مصیبت سے نجات:اگر کسی کو کوئی مشکل پیش آگئی ہو یا کسی مصیبت میں مبتلا ہوگیا ہو،

نجات کی کوئی راہ دکھائی نہ دیتی ہو تو چاہئے کہ بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اسی جگہ پر بیٹھا رہے اور اکتالیس مرتبہ روزانہ سورة مزمل پڑھے۔ سورة مزمل پڑھتے وقت اپنا سر سجدے میں رکھے اور مسجد میں ہی رب تعالیٰ سے دعا مانگے کہ خدا تعالیٰ اس پر سے مصیبت ہٹادے۔رب تعالیٰ نے چاہا تو اس کی دعا تین دن کے اندر پوری ہوجائیگی۔ باری تعالیٰ سورة مزمل کی برکت سے اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے گا اور اس پر سے مصیبت کو ٹال دے گا۔استخارہ: استخارہ کرنے کی غرض سے یہ نماز بہت ہی مجرب و مفید پائی گئی ہے۔ اس کی صحت پر یقین کامل ہے۔ یہ نماز اگر تہجد کے وقت پڑھی جائے تو بہت بہتر ہے اور مطلوبہ مقصد میں فوری کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ اگر رات کے کسی بھی پہر میں پڑھی جائے ،

یعنی جس وقت پڑھنے میں آسانی ہو تو پھر بھی ٹھیک ہے، لیکن وہ ضروری ہے کہ یہ نماز تنہائی میں ادا کی جائے اور توجہ یکسوئی کے ساتھ ادا کی جائے۔اس نماز کے بے شمار فوائد ہیں جو بھی مخفی امور ہوں ،اس نماز کے ذریعے منکشف ہوجاتے ہیں اور دریافت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس استخارہ کے ذریعے کسی کام کا ہونا یا نہ ہونا ،کرنا یا نہ کرنا آسانی سے دریافت ہوسکتا ہے۔اس کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ رات کے وقت باوضو حالت میں کسی جگہ پر پاکیزہ لباس پہن کر بیٹھے کر جہاں پر مکمل تنہائی ہو، کسی کی مداخلت کا اندیشہ ہو ، تنہائی میں قبلہ رو بیٹھ کر پہلے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور گیارہ مرتبہ کلمہ تمجید یعنی تیسرا کلمہ پڑھے۔پڑھنے کے بعد رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور جو کچھ پڑھا ہے ،

اس کا ثواب تمام بزرگان ، اولیاءکرام کی ارواح مقدسہ کو ہدیہ کرے۔ پھر دو رکعت نماز نفل نماز استخارہ کی نیت کے ساتھ اس طرح ادا کرے کہ پہلی رکعت میں سورة فاتحہ کو شروع کرکے جب چوتھی آیت پر پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کرے اور اپنے مطلب کا خیال رکھے۔ رب تعالیٰ نے چاہا تو اسی آیت مبارکہ کے پڑھتے پڑھتے والا یا دائیں طرف یا پھر بائیں طرف پھر جائے گا۔جب اس طرح پھر جائے تو پھر سورة فاتحہ مکمل کرکے ساتھ ہی سورة اخلاص پڑھے اور نماز مکمل کرنے کے بعد اسلام پھیردے۔اگر دائیں طرف پھرے گا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کام کرلے یا وہ کام ہوجائے گا اور اگر بائیں طرف پھرا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کام نہ کرے یا یہ کام نہ ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی ناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں