کیا آپ جانتے ہیں کہ دوائیوں کے بیچ میں یہ لکیر کیوں ہوتی ہے؟

دوائیوں کے بیچ

کائنات نیوز! سر میں درد ہو یا کوئی اور مسئلہ گولیاں ہم سب ہی کھاتے ہیں، مگر کیا کبھی ہم میں سے کسی نے اس بات پر غور کیا ہے کہ اکثر گولیوں کے بیچ و بیچ جو ایک لکیر ہوتی ہے اس کا کیا مطلب ہے؟چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ لکیر اکثر گولیوں پر کیوں موجود ہوتی ہے۔دراصل یہ گولی کو ڈاکٹر کے بتائے کئے مقدار میں کھانے کے لئے ہوتی ہے،

مثال کے طور پر اگر ڈاکٹر نے آپ کو گولی کھانے کو دی ہے جو 100 ایم جی کی ہے مگر آپ کو 50 ایم جی کھانے کی ہدایت کی ہےتو آپ اُسے برابر مقدار میں تقسیم کر سکتے ہیں اس لکیر کی مدد سے، اس سے آپ با آسانی گولی کو آدھا بھی کر لیں گے اور زیادہ کھانے کی غلطی بھی نہیں ہوگی۔گولیوں پر موجود اس لکیر کو ڈیبوسڈ لائن کہا جاتا یے، یہ ایک خاص قسم کی دوائیوں پر موجود ہوتی ہے جنہیں آدھا توڑ کر کھانے کی اجازت ہوتی ہے، تاہم اگر کسی گولی پر یہ لکیر نہ ہو تو اس کو آدھا توڑ کر نہ کھائیں۔اگر آپ نے کبھی یہ غلطی کی ہے تو آئندہ اس سے پرہیز کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!