پاکستانی تیاری کرلیں ، آئندہ 2 روز میں کیا ہونے والا ہے، ہنگامی اعلان کر دیا گیا

کائنات نیوز! سندھ ڈیزا زسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن سمیت شہید بےنظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بارش اور تیز آندھی کا امکان ہیں۔اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان اور دادو میں بھی بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلے کے زریعے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات کیےجائیں تاکہ جانی نقصان سےبچاجاسکے۔سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دئیے گئے مراسلے پر متعلقہ اضلاع کے حکام نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت بارش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں موسم خاصا خوشگوار ہوچکا ہے۔راولپنڈی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ خانیوال، سرگودھا، بہاولپور، بھکر، عارف والا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میاں چنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث گرمی کی شدت کم ہو گئی۔اس کے علاوہ کوئٹہ، مستونگ اور ہرنائی میں بھی بادل جم کر برسے جبکہ نوتک نشیب، سرائے مہاجر، جہان خان اور ملحقہ علاقوں میں اولے پڑے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بابوسرٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوز، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری ہوئی جبکہ سیاحتی مقام نانگا پربت سمیت اکثر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو برفانی تودوں اور برف کو ہٹا کر بحال کر دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!