فرانس میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، حلال گوشت کے خلاف سخت اقدامات

فرانس میں مرغی

کائنات نیوز! فرانس میں نئے قواعد کے تحت جولائی 2021 سے مرغی ذبح کرنے پابندی عائد کر دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت کے علاوہ بیلجیم میں بھی حلال گوشت کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب فرانس سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں مقیم مسلم رہنمائوں نے فرانسیسی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی ہے

اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی وزارت خوراک وزراعت نے جو سرکلر جاری کیا اس سے ملک کی بڑی مسلمان برداری کو منفی پیغام جائے گا۔بیان کے مطابق تینوںمساجد کے ڈائریکٹرز نے متعلقہ وزات کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے لیکن ابھی تک انہیں کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا۔اس کے علاوہ دارالحکومت پیرس کے ایک نواحی علاقے میں حکام نے حلال سپر مارکیٹوں کو شراب اور سور کے گوشت سے تیار کی گئی مصنوعات فروخت کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!