مزید بارشیں! پاکستان میں آئندہ 24گھنٹوں کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کائنات نیوز! بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جبکہ کالام ، مالم جبہ اور دروش میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): ۔ کشمیر: راوالاکوٹ 63، مظفرآباد (ایئر پورٹ 60، سٹی 45 )، گڑھی دوپٹہ39 ، کوٹلی09، خیبرپختونخوا: چراٹ 53، مالم جبہ، پٹن 50، بالاکوٹ 48، دیر)اپر 48، لوئر 43) سیدو شریف 46، میر کھانی 41، کاکول 38، دروز 37، پشاور(سٹی 27، ایئر پورٹ 21)، چترال 26، تخت بائی 23، بنوں ، کالام 18، پاراچنار 05، پنجاب : اسلام آباد(ائیر پورٹ38 ،سٹی، بوکڑہ17،سیدپور 13،گولڑہ 12)، مری 38، جہلم 29، منگلہ 26، راولپنڈی( شمس آباد14، چکلالہ 10)،منڈی بہاولدین 10، اٹک 09، نور پورتھل 01، گلگت بلتستان:استور اور گوپس میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ مالم جبہ 06،کالام اور دروش میں 01انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :: کالام، لہہ منفی 03 اور دروش میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!