بلیچ کرنے جارہی ہیں تو ٹہریں! کہیں آپ کا چہرہ کیمیکل والے بلیچ سے خراب نہ ہوجائے

بلیچ کرنے جارہی ہیں

کائنات نیوز! املی سے مزے مزے کی چٹنیاں تو بناتے ہیں لیکن آج بیوٹی کارنر سے جانیں املی کا زبردست سا بلیچ جس سے آپ کے چہرے کو نہ تو کوئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی جلن بلکہ بغیر کیمیکل کے ایسا قدرتی بلیچ جس کا رزلٹ آپ کو حیران کر دے گا۔٭ چار سے پانچ املی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں اور اس کا گودا نکال کر اچھی طرح اس کو پانی میں مکس کرلیں۔ چھلکے اور بیج نکال کر علیحدہ کرلیں۔

 املی کے پانی میں ایک لیموں نچوڑ لیں، ایک چمچ شہد اچھی طرح مکس کرلیں۔٭ چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیں اور یہ املی کا پیسٹ چہرے پر اچھی طرح لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔٭ بعد میں چہرے کو پانی سے دھوئیں اور عرقِ گلاب کا سپرے کرلیں۔یہ ایسا بلیچ ہے جس کا آپ روزانہ بھی استعمال کریں تو آپ کی جلد کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ چہرے سے گندگی، دانے، داغ دھبے اور کالے گہرے قابو میں آجائیں گے اور رنگت بھی نکھرنے لگے گی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!