رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا میں 83سستے بازار اور52کسان مارکیٹس قائم کی جائیں گی

کائنات نیوز! رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا میں 83سستے بازار اور52کسان مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے رمضان المبارک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ رمضان میں خودساختہ مہنگائی اور ذخیرہاندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے رمضان اسٹریٹجی کی منظوری دی گئی۔رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی مذکورہ کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خوراک اورآئی جی پولیس شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں صوبے میں 83سستے بازار اور52کسان مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ماہ رمضان پلان پر عمل کی نگرانی کے لئے محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ رمضان اسٹریٹجی پرمن و عن عمل یقینی بنائیں، خودساختہ مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نےمزید کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 11اپریل تک سستے بازاروں کے قیام کا عمل مکمل کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!