یہ گاڑی میری نہیں بلکہ۔۔۔ مولانا طارق جمیل خود سے منسوب گاڑی کی تصویر سے متعلق بول پڑے

کائنات نیوز! سوشل میڈیا پر ایک پُر تعیش گاڑی کی تصویر وائرل، جس کو مولانا طارق جمیل کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خصوصی نمبر پلیٹ والی (ایم۔ٹی۔جے۔1) کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ٹوئٹر صارفین اس تصویر کو ٹوئٹ کر رہے ہیں، جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر میں موجود یہ گاڑی مولانا طارق جمیل کی ہے کیونکہ ان کے کپڑوں کے برانڈ کا نام بھی ایم ٹی جے ہے۔

کہیں صارفین اس گاڑی کو لے کر مولانا طارقکی حمایت کر رہے ہیں تو کوئی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، مولانا محسن نامی صارف نے ٹوئٹ کی تھی کہ ‘میں تو کہتا ہوں اللہ مجھ سمیت تمام علما کو مولانا طارق جمیل جیسی گاڑی دے آمین۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اگر یہ گاڑی واقعی مولانا طارق جمیل کی ہے تو بہت خوشی کی بات ہے، میں تو یہ کہتا ہوں ہر امام کے پاس بہترین گاڑی ہونی چاہیے جس میں وہ بیٹھ کر مسجد آئے اور خوش و خرم زندگی گزارے آمین۔تاہم یہ گاڑی مولانا طقر جمیل کی ہے یا نہیں اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کا ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے اس تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے’

۔اپنے ٹوئٹ میں مولانا صاحب نے مزید لکھا کہ ”ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے! آمین”۔لیکن کچھ وقت بعد ہی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی، مگر ایسا کیوں کیا گیا اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!