سندھ والوں کیلئے بری خبر کل کیا ہوگا ،محکمہ داخلہ سندھ نے سب کو خبردار کردیا

کائنات نیوز! سندھ والوں کیلئے بری خبر ۔۔۔ کل کیا ہوگا ۔۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سب کو خبردار کردیا ۔محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد سمیت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہے کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے اور اتوار کو گوشت کی دکانیں، بیکری ،پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام افسران وضاحتی مراسلے پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو گڈز ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ایس او پی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور کاروباری و تجارتی مراکز کو ہفتے میں دو روز بند کرنے کا اعلان کیا ہے

جبکہ عام دنوں میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ‌ کار رات 8 بجے تک مقرر کیے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!