کنول سے پہلی مرتبہ ملاتوپوچھا،شادی کے بندھن میں

کائنات نیوز! گزشتہ ہفتہ پاکستان کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات ہوئیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہوئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف ان دونوں کی جوڑی کو پسند کیا بلکہ نکاح کے بندھن میں بندھنے کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں بھی دیں÷تاہم کچھ لوگوں کے دل و دماغ میں یہ سوال تھا کہ آخر ان دونوں کی ملاقات ہوئی کیسے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیسبک اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے جوکہ گزشتہ سال 2020 کی ہے۔ دونوں نے پاکستان کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔ندا نے سوال کیا کہ ”آپ دونوں کی ملاقات ہوئی کیسے تھی؟” جس پر کنول نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ”غلطی سے”۔بعدازاں ذوالقرنین نے بتایا کہ ”ہم ایک دوسرے سے پہلی مرتبہ فلک شبیر کے کانسرٹ میں مِلے تھے جہاں ہمیں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا”۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ”پہلی ملاقات میں جب مجھے پتہ چلا کہ کنول کےٹک ٹاک پر 1 ملین فالوورز ہیں تو میں نے بڑے اشتیاق سے پوچھا کہ واقعی آپ کے 1 ملین فالوورز ہیں؟ جس کے بعد میں نے کہا واہ جی واہ”۔ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ” لڑکوں کو شہرت حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے یہ مرحلہ زیادہ مشکل نہیں ہوتا”۔ٹک ٹاکرز کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!