پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق صبح 100 بار وَحدَہ لاَ شَرَیکَ لَہُ پڑھنےکے معجزات

وَحدَہ لاَ شَرَیکَ لَہُ

کائنات نیوز! توحید اسلام کی جان ہے اسلام کی روح ہے توحید ہی کے لئے اللہ رب العزت نے اس کائنات کو پیدا فرمایا ہے جیسا کہ اللہ رب العزت نے سورہ ذاریات میں ارشاد فرمایا ہے اور نہیں پیدا کیا میں نے جنوں اور انسانوں کو مگر اس لئے کہ وہ صرف میری ہی عبادت کریں یعنی ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے ہم فقط اللہ رب العزت کی ہی عبادت کریں خالص توحید ہی کی وجہ سے یہ آسمان اور زمین قائم ہے توحید ہی وہ پہلی چیز ہے

جس کی وجہ سے اللہ رب العزت لوگوں کے اعمال قبول فرماتا ہے اور جنت میں بھی وہی جائے گا جس کی موت توحید خالص پر آئی جیسا کہ صحیح مسلم کے اندر حدیث پاک ہے اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اس حال میں مرا کہ اس کو لا الہ الا اللہ کا علم ہو تو وہ جنت میں جائے گا تو حید ہی کے لئے اللہ رب العزت نے تمام نبیوں کو بھیجا جیسا کہ سورہ انبیاء آیت نمبر 25 ۔یہ تو اللہ کی توحید ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ توحید کا کلمہ کیا ہےلا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ اس کا مطلب ہے میں رب تعالیٰ کی ایسی تسبیح کرتا ہوں جو تمام مخلوق کے برابر ہو اس کی رضا کا باعث ہوں اس کے عرش کی زینت ہو اور کلمات الٰہیہ کی جو روشنائی ہے ان کے برابر ہو ان جامع الفاظ میں ساری چیزیں آ گئیں کوئی چیز باقی نہ رہی لہٰذا

یہ جامع وظیفہ ہے اس لئے اس کا اجر بھی زیادہ ہے کلمہ توحید لا الہ الا اللہ دو ارکان پر مشتمل ہے اور توحید کے اثبات کے لئے ان دونوں کا ہونا ضروری ہے اور یہ دونوں ارکان نفی اور اثبات ہیں جمیع معبودات کی نفی ہے اور لا الہ الا اللہ میں بندگی کو محض اللہ کے لئے ثبات کیا گیاہے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جو ایک دن میں سو بار یہ کہہ لے اللہ کے اکیلے کے سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں اسی کا ملک ہے اسی کی تعریف ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے اس کے لئے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گااور اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جائیں گے اور اس کے سو گناہ معاف کیئے جائیں گے

اور اس دن اس کی شیطان سے حفاظت ہوگی حتی کہ شام پا لے اور کوئی شخص اس سے بہتر افضل عمل نہ کرسکے گا اس کے سوا جو اس سے زیادہ یہ پڑھ لے اس سے اشارۃ معلوم ہورہا ہے کہ اگر بندہ رات میں یہ پڑھ لیا کرے تو صبح تک شیطان سے محفوظ رہے مگر چونکہ بندہ دن میں جاگتا ہے اور جاگتے ہی میں شیطان زیادہ گناہ کراتا ہے اس لئے دن کا ذکر فرمایا اگر چہ یہ کلمات ایک دم یا علیحدہ علیحدہ ہر وقت پڑھنا درست ہے لیکن صبح کے وقت ایک دم پڑھنا افضل ہے تا کہ دن بھر شیطان سے محفوظ رہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں