کورونا کیسز میں شدت، آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں 90فیصد اضافہ کر دیا گیا

کائنات نیوز! پشاور میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں نوئے فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے خود ساختہ اضافہ کے باعث کرونا کے مریضوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ پشاور میں ممکنہ مکمل لاک ڈائون اور مردان میں لاک ڈائون لگنے کے بعد اس کی قیمتوں میں گزشتہ روز ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے کرونا کے مریضوں کے لئے ملک میں آکسیجن کم پڑنے لگی ہیں

پشاور میں پانچ لیٹر ، دس لیٹر، پندرہ لیٹر، بیس لیٹر کے آکسیجن سلنڈر قیمت میں 90فیصد تک اضافہ کردیا ہےتاہم آکسیجن کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے وینٹی لیٹر پر مریضوں کا بوجھ بڑھنے کے باعث خیبر پختونخوا میں آکسیجن کا یومیہ استعمال چالیس ہزار سے بڑھ کر 72ہزار لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ کے ٹی ایچ میں یومیہ آکسیجن کا استعمال 7ہزار لیٹر تک پہنچ گیا ہے بنوں مردان کمپلیکس ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی ڈیمانڈ مریضوں کے حوالے سے زیادہ ہو گئی ہے صوبے بھر میں آئی سی یوز میں درجنوں مریض وینٹی لیٹرپر ہے خیبر بازار ، کراچی مارکیٹ ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر میڈیسن کے تاجروں نے بھی ا س میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیاہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!