بھارتی مسلمان اداکار روزے کیسے رکھ رہے ہیں

کائنات نیوز! بھارتی شوبز شخصیات رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھ رہی ہیں، اس حوالے سے پیش خدمت ہے یہ رپورٹ۔ کئی اداکار نہ صرف کرونا کیو جہ سے گھر بیٹھ کر روزے رکھنے اورعبادات میں مصروف ہیں بلکہ روزے کی حالت میں بھی شوٹنگ بھی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار اقبال خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسمقدس ماہ میں دیگر کاموں کے لیے وقت نکالنا آسان ہے۔

مثلاً ضرورت مندوں کی مدد کرنا وغیرہ۔ اقبال خان نے بتایا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میرا دوست منیش پال ہمارے لیے افطاری کا اہتمام کرتا تھا اور ہم سب بہت لطف اندوز ہوتے تھے۔ لیکن اس سال ہم سب گھر پر ہیں۔ اقبال خان نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان میں ہر جمعہ کو حاجی علی کے مزار پر جایا کرتے تھے لیکن اس بار کووڈ کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جاسکتے۔ اداکارہ سارہ خان کہتی ہیں کہ اس سال روزے رکھنا آسان ہے کیونکہ اس بار میں اپنے گھر والوں کے ساتھ روزے رکھ رہی ہوں۔ موجودہ حالات میں ہم نے اپنے گھر میں اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کرلیا ہے۔ جب سے میں شوٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے گھر پر ہوں افطاری اور سحری میں ہی بناتی ہوں۔ اور میں یہ وقت اپنے والد اور والدہ کی دعا سننے میں گزارتی ہوں۔ دوسری جانب بگ باس اوریہ ہیں محبتیں کے معروف اداکار علی گونی کہتے ہیں کہ وہ یہ رمضان اپنے گھروالوں کے ہمراہ جموں میں گزار رہے ہیں۔

گزشتہ برس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممبئی میں پھنس گیا تھا لیکن اس بار میں خوش ہوں کہ رمضان کا یہ مقدس مہینہ میں والدین اور بہنوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان دنوں کو یاد کرتا ہوں جب ڈراما سیریل ’’یہ ہیں محبتیں‘‘ کی ٹیم رمضان المبارک میں پھلوں اور مٹھائیوں کا اہتمام کرتی تھی۔ تاہم اس سال میں اپنی والدہ کے ساتھ کھانا بنارہاہوں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزار رہاہوں۔ بھارتی ٹی وی کے ایک اور اداکار زان خان نے بتایا کہ میں 7 برس کی عمر سے روزے رکھ رہا ہوں۔ بہرحال میں گزشتہ 5 برسوں سے رمضان المبارک کے دوران بھی شوٹنگ کررہا ہوتا تھا لیکن اب میں گھر پر ہوں۔ اس پورے مہینے نہ صرف جسمانی صفائی کرنے کا وقت ہے بلکہ دماغ بھی صاف کرنے کا وقت ہے۔ میں نے اس بار رمضان المبارک میں توانائی بچانے کے لیے کم بولنے اور گھر پر رہ کر خدا کی عبادت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح معروف اداکارہ آمنہ شریف کہتی ہیں کہ اپنے جسم کا خیال رکھنا اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانا اہم ہے۔ میں اس بار رمضان المبارک کے دنوں میں غذائیت سے بھرپور کھانے کھاتی ہوں۔ اور میرا زیادہ تر وقت دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعا کرتے ہوئے گزرتا ہے۔ اداکار خالد صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی روزہ نہیں چھوڑا شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی باقاعدگی سے روزہ رکھا۔ اکثر افطاری سیٹ پر ہوتی تھی اور پوری ٹیم مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتی تھی۔ لیکن یہ سال مختلف ہے۔ میں ابھی ابھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا ہوں لیکن ابھی بھی میرے اندر بیماری کی وجہ سے کمزوری ہے۔ اداکار خالد نے بتایا کہ وہ اس رمضان گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور اپنی صحت اور تندرستی کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!