بل گیٹس کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

کائنات نیوز! بل گیٹس کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ، دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور کئی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کا 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ، دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علیحدگی کا فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ ہم نے طویل غور و فکر کے بعد اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کی ملاقات 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہوئی تھی، میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی میں شمولیت اختیارکی، ان سے ان کے تین بچے ہیں، مزید لکھا کہ ہم دونوں نے ایک ایسے ادارے کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر کے لوگوں کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وہ مشترکہ طور پر بل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں،انہوں نے لکھا کہ ہم آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، مگر ہماری رائے میں ہم دونوں اب شادی کے رشتے میں مزید بندھے نہیں رہ سکتے۔بی بی سی نے لکھا کہ اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں بل گیٹس اور میلنڈا نے درخواست کی کہ ان کے خاندان کو نئی زندگی کے لئے وقت اور پرائیوسی درکار ہے، جس کا احترام کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!