چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کہاں گرے گا؟ روس نے نقشہ جاری کردیا

کائنات نیوز! چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کہاں گرے گا، اس حوالے سے روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیاہے، ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے، سپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ، افریقہ یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے

جس کا اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم چینی حکومت نے کہا ہے کہ اس سے کسی نقصان کا خطرہنہایت کم ہے۔ ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چین کا لونگ مارچ فائیو بی راکٹ 29 اپریل کو زمین کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ راکٹ کا ایک 18 ٹن وزنی مرکزی ٹکڑا تاہم بے قابو ہے اور معلوم نہیں کہ کس مقام سے زمینی کرہ ہوائی میں داخل ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹکرا ہفتے کی شب عالمی وقت کے مطابق تقریباگیارہ بجے کے لگ بھگ زمینی کرہء ہوائی میں داخل ہو گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے تاہم کہا ہے کہ زمینی کرہ میں داخلے پر اس راکٹ جل کر خاکستر ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہایت کم ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!