سوتے وقت انسان کو ڈر کیوں لگتا ہے ؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کائنات نیوز! کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بستر پر لیٹتے ہی سوجاتے ہیں.لیکن سوتے ہوئے ان کےساتھ کئی عجیب و غریب چیزیں رونما ہوتی ہیں. جیسے کچھ لوگ سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں، کچھ لوگوں کو ایسا خواب آتا ہے کہ وہ اونچائی سے گر گئے ہیں وغیرہ وغیرہ،جس کی وجہ سے آپ کی نیند خراب ہوجاتی ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ گہری نیند میں سونے کی وجہ

سے ایسے خواب اور دوسری طرح کی چیزیں سوتے وقت رونما ہوتی ہیں.اس کے علاوہ اور بھی کئی عجیب چیزیں سوتے ہوئے لوگوں کے ساتھ پیش آتی ہیں، وہ کیا چیزیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے. اونچائی سے نیچے گرنا اکثر لوگوں کو سوتے ہوئے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت زیادہ اونچائی والی جگہ سے گر رہے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی کیفیت تب ہوتی ہے جب کوئی شخص بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ہو سوتے ہوئے جسم کا سن ہوجانا اکثر لوگوں کو صبح اٹھ کے اپنا جسم بالکل سن قسم کا محسوس ہوتا ہے.جسم کے تمام مسلز سن ہو جاتے ہیں کہ بستر سے اٹھنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی، اس عمل کو سلیپ پیرالائز کہا جاتا ہے.اس کے علاوہ اکثر لوگوں کوسو کے اٹھنے کے بعد اپنے سینے پر بہت بھاری محسوس ہوتا ہے.

سوتے ہوئے بولنا اکثر لوگوں کو سوتے ہوئے بولنے کی عادت ہوتی ہے.جب کوئی بہت گہری نیند میں ہوتا ہے تو پھر وہ اپنے دن بھر میں ہونے والی باتیں اور کام ان کے ذہن میں گردش کرتی ہیں اور سوتے ہوئے وہی باتیں دہراتے ہیں. بار بار ایک جیسا خواب آنا ماہرین کے مطابق خواب آنا ، یہ بات ثابت کرتا ہے کہ آپ کی دماغی صحت بہت اچھی ہے.لیکن بار بار ایک ہی جیسا خواب آنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی زندگی کوئی ایسا واقعہ رونما ہوچکا ہے جس نے آپ کے دماغ میں گہرا اثر چھوڑا ہے. یہی وجہ ہے کہ اس شخص کو بار بار وہ واقعہ خواب میں نظر آتا ہے. سوتے میں ڈر جانا اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں. ان کی آنکھ اچانک کسی زور دار دھماکے یا کسی تیز روشنی کے باعث آنکھ کھل جاتی ہے۔

اگر سوتے ہوئے ڈرجائے تویہ دعا پڑھے أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے اس کے غضب اور اس کے عذاب اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور ان کے میرے پاس آنے سے (اللہ کی )پناہ چاہتا ہوں سوتے میں بچے کا ڈرنا اگر کوئی بچہ یا بڑا سوتے میں ڈر کر اٹھ جاتا ہو یا اسے سوتے وقت ڈر لگتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین بار سورة الزلزال (مکمل سورت) پڑھے اس کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین بار پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلادے اور مریض کے بستر پر بھی چھڑک دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تین دن یا سات دن عمل کرنے سے ڈر خوف ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے وَمَن یَّتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسبُہ ط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمرِہ ط قَدجَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَی ئٍ قَدرًا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!