آخروہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا عیدالفطر سے متعلق اہم اعلان

کائنات نیوز! شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی و زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پر چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور پھر باضابطہ اس کا اعلان کیا جائے گا۔

نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ دوسری جانب مہمند میں چاند نظر آگیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ضلع مہمند کے علاقےتحصیل حلیمزئی آٹو خیل میں چاند نظر آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گل بشر، فضل الرحمان، نوابزادہ اور رحمت شاہ نے چاند دیکھ لی ہے۔ دوسری جانب پشاور میں 7شہادتیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے زیر صدارت اجلاس جاری ہے صوبے کے مختلف علاقوں سے شہادتوں کے امکانات ہےابھی صوابی میں 2 بندوں کو شوال کا چاند نظر آگیا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں