آج کل چھپکلیوں کی بڑی بھرمار ہے، کچن میں جائیں تو پُدک پُدک کر برتنوں اور کیبنٹ سے نکل رہی ہوتی ہیں

چھپکلیوں کی بڑی بھرمار

کائنات نیوز! گھروں میں جہاں کاکروچ کی وجہ سے خواتین کا مسائل کا شکار ہوتی ہیں وہیں چھپکلیوں کی موجودگی سے کافی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔چھپکلیوں کی موجودگی کی ایک بڑی وجہ گھر میں موجود اندھیرے والی جگہیں ہیں،ایسی جگہوں پر چھپکلیاں کافی مزے میں رہتی ہیں لہذا کوشش کریں کہ گھر کی کونوں میں روشنی رہے۔آئیے آپ کو چھپکلیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے بتاتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کو اچھی طرح کھاتی ہیں جو کہ گھر میں موجود گندگی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر کو بالکل صاف رکھا جائے۔ 0اگلی بار جب بھی آپ انڈہ بنائیں تو اس کا چھلکا نہ پھینکیں بلکہ اسے کچن میں کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلیاں آتی ہوں۔انڈوں کے چھلکے کی بُوانہیں بالکل اچھی نہیں لگتی اور وہ اس سے دور بھاگتی ہیں۔آپ کو چاہیے کہ کافی پاﺅڈر اور تمباکو کو ملاکر گول کرکے چھوٹے چھوٹے گیند بنالیں اور انہیں کسی ٹوتھ پِک کی ڈبیہ میں ڈال کر گھر میں رکھ دیں۔اس کی بو چھپکلیوں کے لئے اس قدر خطرناک ہے کہ اس کی وجہ سے ان کی موت ہوجائے گی۔خیال رہے کہ مری ہوئی چھپکلیوں کو فوری طور پر گھر سے باہر پھینک دیں تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں۔آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ لہسن کی وجہ سے بھی آپ چھپکلی کو گھر سے بھگا سکتے ہیں۔ایسی جگہیں جہاں سے چھپکلیوں کے آنے کے امکانات ہوتے ہیں وہاں پر لہسن لٹکادیں،

یہ کبھی بھی گھر کے اندر نہیں آئیں گی۔چھپکلی ایسے حشرات الارض میں شمار کی جاتی ہے جس کے لئے درجہ حرارت میں تبدیلی کافی خطرناک ہوتی ہے۔اگر آپ اپنے گھر کی دیوار پر اسے دیکھیں تو اس پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں، اس کی وجہ سے چھپکلی کو جھٹکا لگے گا اور یہ بالکل بے سود ہوجائے گی۔اس دوران آپ اسے چاہے تو مار دیں یا کسی جھاڑو کے ذریعے گھر سے باپر نکال دیں۔اس کاغذ کو مکھیوں کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ چاہیں تو اسے باورچی خانے میں اس طرح رکھیں کہ چھپکلی اس کے اوپر آجائے،اب آرام کے ساتھ اسے گھر سے باہرپھینک دیں۔چھپکلیوں کو پرندوں سے بہت ڈر لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پرندے انہیں کھاجاتے ہیں۔اگر آپ پرندے کے پَر گھر میں لٹکادیں گے تو چھپکلیوں یہی سمجھیں گی کہ پرندے کہیں نزدیک موجود ہیں اور وہاں سے دم دبا کربھاگ جائیں گی

اپنی رائے کا اظہار کریں