پاکستانی تیار ہوجائیں،بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

کائنات نیوز! مغرب کی جانب سے کم ہوائوں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ۔محکمہ موسمیات نے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، بارشوں اور تیز ہوائوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ، بارشوں سے درجہ حرارت میں دس ڈگری تک کمی ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ

وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کودوپہر کے بعد بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید برآں شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں جمعرات کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے تاہم کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ملتان،رحیم یارخان ، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان کے اضلاع میں آ ندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران مانسہرہ اور ایبٹ آباد اور بالاکوٹ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ تربت، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تا ہم بعد دوپہر بارکھان ، قلات ، خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!