ایک ساتھ 31 کلو وزن کم ۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

کائنات نیوز! فلمی پردے اور ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی شناخت بنائے اور خوبصورت نظر آنے کے لئے اَداکاروں کو بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اداکار اور اداکارائیں اپنی فٹنس پر اتنا دھیان دیتے ہیں تب جاکر فلموں اور ڈراموں میں اپنی عمدہ جھلک کے ذریعے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔یہاں ہم آپ کو ایسے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے کڑی محنت کے بعد اپنا وزن کم کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم جنگ سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ چند سالوں قبل ان کے وزن میں اِتنا اضافہ ہوگیا تھا کہ کئی مہینوں تک ان کے وزن سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی تھیں۔ صنم جنگ نے کم وقت میں ساڑھے 18 کلو وزن کم کیا۔ صنم جنگ کے مطابق ان کے وزن کم کرنے کے پیچھے ان کے فٹنس ٹرینر شعیب خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، جو انہیں ہر وقت تربیت دیتے رہے۔شوبز کی مشہور اداکارہ و ماڈل فریال محدوم کا وزن ایک وقت میں 96 کلو تھا۔ آغاز میں جب انہوں نے خود کو شوبز کے پلیٹفارم پر ظاہر کیا تو پروڈیوسر، ہدایتکار اور یہاں تک کہ دیکھنے والوں نے اِنھیں اُن کے وزن کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک بار وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور خوب ورزش کے بعد ان کا وزن 96 کلو سے 76 تک آپہچنا مگر وہ پھر بھی مطمئن نہ ہوئیں۔ آج ان کی جم میں ٹریننگ دیکھ کر کئی بڑے اداکار دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ ہفتے میں 6 دن جم جاتی ہیں

اور روزانہ 3 سے 4 گھنٹے کا ورک آؤٹ کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوراک سے شوگر اور تیل والی اشیاء کے استعمال کو ڈھائی سال تک ترک کردیا تھا جس کے باعث حیران کن طور پر آج ان کا وزن 55 کلو گرام ہے۔نامور اداکار فیصل قریشی کے وزن میں کمی کے سفر نے ان کے مداحوں کو خوب متاثر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ہر شخص اپنی غذا میں چند انتہائی ضروری تبدیلیاں کر کے وزن کم کرسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کے وزن میں کئی حد تک اضافہ ہوگیا تھا جس پر میں اپنا کنٹرول کھونے لگا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جنون کی حد تک وزن کم کیا اور پاگلوں والی ڈائٹ کی جس کے میرے وزن میں 33 کلو کمی آئی۔اداکار و پروڈیویسر یاسر نواز نے بھی حال ہی میں اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی لائی۔ حال ہی میں پردہ اسکرین سے غائب رہنے کے بعد اچانک ہی یاسر نواز نے اپنی حیران کن ٹرانسفارمیشن کی تصاویر شیئر کیں۔

نا صرف وزن میں بے پناہ کمی آئی بلکہ انہوں نے شیو کروا کر وہی نوجوانی والی جھلک دکھا دی۔وہ اپنی عمر سے دس سال نہیں بلکہ بیس سال کم نظر آئے۔ 2 ماہ قبل یاسر نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور 14 روز کے لئے قرنطینہ میں تھے جس کے باعث انہوں نے اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!