کچن میں موجود ان 5 چیزوں سے جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کریں

کچن میں موجود ان 5 چیزوں

کائنات نیوز! چہرے پر جھریاں اور چھائیاں پڑنا صرف بڑھتی عمر کے اثرات ہی نہیں بلکہ خوراک کی کمی یا متوازن غذا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بھی پڑجاتی ہیں جوکہ ہمیں عمر سے پہلے ہی بوڑھا بنا دیتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ جسم میں خون کی کمی، وٹامن سی، ای اور بی کمپلیکس کی کمی اور قوت مدافعت ٹھیک نہ ہونا بھی ہے اسی لئے غذا کا ہماری زندگی میں ایک اہم مقام ہے۔

اس لئے جن لوگوں کو جھریوں اور چھائیوں کا مسئلہ ہے وہ کچن میں موجود ان 5 چیزوں کو لازمی استعمال کریں تاکہ آپ قدرتی طور پر بناء کسی سائیڈ افیکٹ کے اپنی جلد کو حسین بنا سکیں۔لیموں ایسی چیز ہے جو بیوٹی سے متعلق ہر مسئلے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پراڈکٹ ہے کیونکہ اس میں سٹرک ایسڈ اور وٹامن سی اس مقدار میں پایا جاتا ہے جو کسی اور چیز سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا لیموں کے رس کو جھریوں اور چھائیوں پر روزانہ دن میں دو مرتبہ لگائیں اور خشک ہونے پر سادے پانی سے دھو لیں یہ نہ صرف جھریوں کو کنٹرول کرے گا بلکہ جلد کے کھلے مساموں کو بھی صاف کرنے میں مفید ہے۔ٹماٹر ایک بلیچنگ ایجنٹ ہے جس کا استعمال مناسب طریقوں سے ہمیں فائدہ پہنچاتا ہے اور جھریوں کے خاتمے کے لئے ٹماٹر میں لائیکوپین پایا جاتا ہے۔ ایک ٹماٹر کاٹ کر اس کا گودا چہرے پر مل لیں اور اچھی طرح پندرہ منٹ تک مساج کرلیں۔ یہ گودا جھریوں کے اندر موجود جلد کی صفائی

کرکے نہ صرف جلد کو نرم کرتا ہے بلکہ جلد میں موجود نہ نظر آنے والے جراثیم بھی مارتا ہے۔پیاز اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل ہے یہی وجہ ہے وہ جھریوں سے جلد کو بچانے کا کام کرتی ہے اب اگر اپ چاہتی ہیں کہ جوان نظر آئیں تو پیاز کا ایک گول قتلا کاٹ لیں اور اس سے چہرے و جلد کا اچھی طرح مساج کریں اور چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ہلدی کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہی ہے یہ صحت و جلد کے لئے کتنی مفید ہے۔ ہلدی اور پانی کا گاڑھا پیسٹ تیار کریں اور اسے ہفتے میں تین دفعہ لازمی لگائیں۔ یہ جلد میں خون کی گردش کو بحال کرے گی اور جھریوں و چھائیوں کا ہی نہیں بلکہ جلد کے دیگر مسائل کو بھی حل کرنے میں آپ کی مدد کرے گی

اپنی رائے کا اظہار کریں