بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو ناقابل یقین کوخوشخبری سنادی

کائنات نیوز! اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہےآج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، سبی،پشاور، اٹک 47 اوربنوں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 28 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!