شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہن انتقال کر گئی لیکن پھر دولہے نے شادی کرنے کیلئے کیا کیا ؟

شادی کی رسومات

کائنات نیوز! بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیاہے ، شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہن کا انتقال ہو گیا تو دولہے نے اسی وقت اس کی بہن سے شادی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق شادی میں شریک خاتون نے بتایا کہ دلہن شادی کے روز بہتر محسوس نہیں کررہی تھی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوکر گرگئی، واقعے پر ایمبولنس کو بلایا گیا تو

پیرامیڈیکس نے دلہن کی موت کی تصدیق کردی۔شادی میں شریک لوگوں کا خیال تھا کہ دلہن کے انتقال کے بعد اب شادی کی تقریب منسوخ کردی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔سندھ کی کاٹ مت کریں ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاق کو صاف الفاظ میں بتا دیادلہن کے انتقال کے بعد دولہا منجیش کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کی اور متبادل حل تلاش کرنے پر متوجہ کیا، اس دوران دولہا کو اس کی ہونے والی سالی سے شادی کا مشورہ دیا گیا جسے دلہن کے گھر والوں نے مان لیا اور پھر دونوں کی شادی کرادی گئی۔دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک عجیب صورتحال تھی کہ میری ایک بہن کی میت ایک کمرے میں پڑی تھی اور دوسرے کمرے میں دوسری بہن کی شادی ہورہی تھی۔

کھل کر لمبی کالیں کریں کیونکہ حکومت نے تین منٹ سے زائد کالز پر لگائی جانے والی ایکسائزڈیوٹی واپس لے لی 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ تین منٹ سے لمبی کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں رکھا تھا کہ تین منٹ سے لمبی فون کالز پر ایک روپیہ اور ایس ایم ایس پر 10 پیسے بڑھا دیں لیکن جب وفاقی کابینہ میں گئے تو اس کی مخالفت کی گئی جس پر اب اس اضافے کو واپس لے لیا گیاہے ، کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر بھی کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا جس دوران شوکت ترین نے کہا تھا کہ

” تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔“ تاہم اب حکومت نے اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں