عوام تیار رہیں،بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے کل بروز اتوارپنجاب بھر اور لاہور شہر میں بارش کی نوید سنا دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل لاہورشہر میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ واسا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور اس سلسلے میں نکاسی آب کے حوالے سے شہر میں قائم کئے گئے

تمام ڈسپوزل پمپوں پر ضروری مشینری انسٹال کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر میں ہوائیں چلنے کے باوجود موسم گرم رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب شہرقائد میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔کراچی سمیت دیہی سندھ میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، مون سون کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کی توقع ہے، مون سون کا دورانیہ جولائی تا ستمبر 3ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

گزشتہ برس کراچی میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی تھیں، مون سون کی بارشوں کو ماہانہ بنیاد پرمانیٹر کیا جاتا ہے، آنے میں والے دنوں میں سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں تبدیلی ہونے کا امکان رہتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں اگلے تین روزبھی معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقراررہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہ سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صبح میں نمی کا تناسب 60 سے 70 جبکہ شام میں 50 سے 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

1 Comment

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!