امی نے کبھی سر پر ہاتھ بھی نہیں پھیرا تھا، مگر وہ اس وقت روئیں جب میں نےزینب شبیر اپنی والدہ کے بارے میں بتاتے ہوئے

زینب شبیر

پاکستان ٹائمز! پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی نئی اداکارہ زینب شبیر نے حال ہی میں ایک ویب ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان کے ساتھ اپنے بارے میں کافی ساری باتیں شئیر کیں۔اداکارہ زینب نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار خود کو ٹیلی وژن اسکرین پر دیکھا تو میں دیکھ کر پاگلہی ہوگئی تھی اور مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں نے یہ کیا کر دیا۔اداکارہ نے بتایا

کہ میری امی کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میں مال میں اپنی امی کے ساتھ تھی اور اس وقت مجھ سے ملنے میرا ایک فین آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت احساس ہوا تھا کہ میں کچھ ہوں اور میں نے اپنہ والدہ اور فیملی کو فخر محسوس کروایا۔اداکارہ زینب نے بتایا کہ میری امی نے مجھ سے کہا کہ جب تمھارا کوئی مداح تم سے ملنے آئے اور اس دوران اگر تم کچھ کھا رہی ہو تو اٹھ کے کھڑی ہوجاؤ اور اپنے مداح کو وقت دو۔انہوں نے بتایا کہ میری امی بہت سخت خاتون ہیں اور انہوں نے آج تک مجھے پیار نہیں کیا یہاں تک پیار و محبت سے سر پر ہاتھ بھی نہیں پھیرا تھا لیکن اس وقت میری امی کے آنکھوں میں آنسو تھے جب میں اپنے فین کے ساتھ تصویریں بنوا رہی تھی۔

مزید اداکارہ زینب شبیر نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں