جانیں!ادرک کے 18 حیرت انگیزطبی فوائد

کائنات نیوز ! وزن کا بڑھنا ہر شخص کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے ایک بار وزن بڑھ جائے تو لوگ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں، ورزش شروع کر دیتے ہیں جس سے کچھ ہی دنوں بعد تھک جاتے ہیں اور تمام چیزیں چھوڑ دیتے ہیں، ایسا کرنے سے جو تھوڑی بہت وزن میں کمی نظر آتی ہے وہ بھی ختم ہو جاتی ہے اور لوگ پہلے سے زیادہ موٹے نظر آنے لگتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لئے آپ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

جیسا کہ خود کو بھرپور ہائیڈریٹ رکھیں پانی پئیں اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔ اس کے علاوہ ورزش شروع کریں اور اسے جاری رکھیں اور ورزش اتنی ہی کریں جتنی آپ کی ہمت ہے۔ ضرورت سے زیادہ ورزش آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ورزش کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ بتائیں گے جو اب تک آپ کے علم میں نہیں ہو گا۔کبھی آپ نے جنجر ریپ کا نام سنا ہے؟ جو لوگ اپنے پیٹ کی اضافی چربی کی وجہ سے بے حد پریشان رہتے ہیں وہ جنجر ریپ کے ذریعے با آسانی اضافی وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ جادوئی ریپ آخر بنتے کیسے ہیں، اس کے استعمال سے آپ دنوں میں خود کے اندر تبدیلی محسوس کریں گے۔ اس ریپ کے لئے آپ کو جو چیزیں درکار ہیں وہ یہ ہیں۔

ایک چائے کی چمچ کٹی ہوئی ادرک، پانچ کھانے کے چمچ باڈی لوشن، پلاسٹک ریپ، ایک صاف تولیہ اور ایک فلیکسبل بینڈج۔ ریپ بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آپ تولیے کو نیم گرم پانی میں بھگو لیں اور اچھی طرح نچوڑ لیں اور اسے اپنے پیٹ پر 5 منٹ کے لئے لپیٹ لیں، ایسا کرنے سے آپ کے پیٹ پر موجود تمام مسام کھل جائیں گے۔ اس کے بعد آپ کٹی ہوئی ادرک اور باڈی لوشن ملا کر اپنے پیٹ پر ملیں اور پھر اس پر پلاسٹک ریپ چڑھا دیں۔ کچھ منٹوں تک اسے لپٹا رہنے دیں، خیال رہے کہ بہت زور سے پلاسٹک ریپ نہ باندیں ورنہ آپ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس بینڈج کو مسلسل پانچ گھنٹے تک بندھا رہنے دیں، بہترین نتائج چاہتے ہیں تو پوری رات اسے چھوڑ دیں اور صبح اتار لیں۔ اگر آپ کو اس دوران الجھن محسوس ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ عمل کرنے کے بعد شروع میں اس طرح کی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے

لیکن اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔۱۔ ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹا ٹکڑا کھالیا کریں ۔۲۔ بلغم جاری کرتی ہے ۔۳۔ جگر کو تقویت دیتی ہے ۔۴۔ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے ۔۵۔ معدے اور انتڑیوں کے جملہ امراض میں فائد ہ مند ہے، جن میں خاص طور پر انتڑیوں کی سوزش ہے ۔۶۔دماغی امراض میں مفید ہے ۔۷۔ ایسے خواتین و حضرات جن کو بھوک نہ لگتی ہووہ ادرک کا استعمال کریں کیونکہ ادرک بھوگ لگاتی ہے ۔۸۔ سردیوں میں اگر کھانسی ہوجائے تو ادرک کے رس کو شہد میں ملا کرلیں ، آرام آئے گا۔۹۔ ادرک گردوں اور مثانے میں طاقت پیدا کرتی ہے ۔۱۰۔ متلی ، قے اور بدہضمی کیلئے فائدہ مند ہے ۔۱۱۔ یرقان اور بواسیر کے لئے اس کا استعمال مفید ہے ۔۱۲۔ اس میں شامل میگنیشیم اور زنک ہمارے خون کے سرکولیشن کونارمل رکھتا ہے ،

اس لئے سردرد میں مددگار ہے ۔۱۳۔نزلہ ، زکام اور بخار میں اس کی یخنی بنا کر پی لیں یا اس کا رس چائے میں شامل کرکے لے لیں ۔۱۴۔ادرک کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کرتی ہے ۔۱۵۔ گھبراہٹ اور بے چینی جیسے مسائل میں بھی ادرک مفید ہے ۔۱۶۔ کمر کے نچلے حصے میں اگر درد ہو تو اس سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔۱۷۔ عورتوں کے مخصوص ایام میں دردوں کو کم کرنے میں مفید ہے ۔۱۸۔ ادرک خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور اس کو بڑھنے نہیں دیتا اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے ادر بہت مفید شے ہے ۔نوٹ :ادرک کا استعمال ضرورت سے زیادہ نہ کریں ۔ایسے خواتین و حضرات جو خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کررہے ہوں وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ادرک کا استعمال کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں