اگر معدے کی شکایت رہتی ہے تو نبی کریمؐ کی اس سنت پر عمل کریں ، انشاء اللہ بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی

معدے کی شکایت

کائنات نیوز ! معدے کی ہر بیماری کا علاج،فرمان رسولﷺ آپ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتاتو حکم ہوتاکہ اس کے لیے تلبینہ تیار کیا جائے پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو دھو کر اس کی غلاضت اتار دے ۔

جب کوئی نبی کریم ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کاحکم دیتےاور فرماتے کہ خدا کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاضت کو اس طرح اتار دیتا ہےجس طرح تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کر لیتا ہے۔ جس کو بھی معدے کی کوئی بیماری ہو السر ہو،سب کے لیے یہ بہترین دوا اور شفا ہے۔ خاص کر دل کی بیماری،ٹنشن یا پیٹ کی کوئی بیماری ہوتو یہ فائدہ مند ہے۔یہ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔نیم گرم تلبینہ بیمار کو مسلسل اور بار بار کھلانا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔اور بیماری سے مقابلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ تلبینہ بنانے کا طریقہ آسان ہے

جو کا آٹا لیں دو بڑے چمچ اور ایک کپ تازہ پانی میں اس کو بھگو کر رکھ دیں برتن میں جو کا پانی تیز گرم کریں اس گرم پانی میں جو کے آٹے کا جو بھگویا ہوا کپ ہے وہ ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پہ پکاتے رہیں اور ہلاتے رہیں۔پھر اتار کر اسے ٹھنڈا کریں جب ہلکا گرم ہو جائے تو اس میں شہد حسب ذائقہ ڈال دیں اور پھر دو کپ دودھ نیم گرم ڈال کر مکس کر لیں۔اس طرح تلبینہ تیار ہوجائے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں