خون پیدا کرنے والی 5 بہترین غذائیں

غذائیں

کائنات نیعز ! جیساکہ ہم سب جانتے ہیں کہ خ ون کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں،خون کی کمی کی کئی وجوہات ہوتی ہےخون کی کمی کی پہلی وجہ خوراک پرتوجہ نہ دینے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔خ ون کی کمی کی وجہ سےہم سستی، تھکاوٹ، کمزوری ،چکر آنا اور بالوں کے جھڑ نےکی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی ایسی علامات اپنےاندردکھائی دینے لگیں توآپ کواپنی غذاپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایک تحقیق کےمطابق عورتوں کی نسبت مردوں میں خ ون کی کمی زیادہ ہوتی ہے

۔جسم میں اگر دوسرے وٹامنز کی کمی ہوں جیسےآئرن کی کمی کی وجہ سے بھی ہیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے۔اس وجہ سے جسسم کو ملنے والی آکسیجن بھی کم ہونے لگتی ہے۔ہمیں آئرن کی کمی دور کرنے کے لئے ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جس میں آئرن بھرپور مقدارمیں پایا جائے۔ صحت ایک ایسی دولت ہے جس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔تندرست آدمی ہی اصلی امیر ہوتا ہے۔تندرستی ایک عظیم نعمت ہے۔دنیا کی کوئی بھی نعمت اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔بہت سے افراد اس کی پرواہ نہیں کرتے لیکن جب کسی بیماری کا حملہ ہوتا ہے تو انسان چاہتا ہے کہ صحت حاصل ہوجائے اس لئے ہمیں وقت پراس کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم بہت سے پریشانیوں اور بیماریوں سے بچ سکیں۔ آج ہم ان چیزوں کے بارے میں بڑھیں گے جن کے استعمال سے ہم اپنے جسم سے خ ون کی کمی دور کر سکیں۔آملہ کا مربع: آملہ میں بھرپور مقدارمیں آئرن پایاجاتا ہے،اس میں خون بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے

۔جن افرادمیں خ ون کی کمی ہوتی ہےآملہ کامربع ان کے لئے دوائی کے طورپرکام کرتا ہے۔اس کااستعمال خ ون کابھی صاف کرتاہے۔اس لئےہمیں آملہ کامربع کا استعمال کرنا چاہیے اس کااستعمال ہم صبح خالی پیٹ یا شام کوبھی کرسکتے ہیں۔کشمش کا استعمال:کشمش آئرن،کیلشیم اور پوٹاشیم بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔کشمش طاقت کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔جو لوگ محنت طلب کام کرتے ہیں ان کا کشمش کا استعمال لازمی کریں۔خون کی کمی پورا کرنے کے علاوہ کشمش کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں اس کے استعمال سے ہم معدے کی تیزابیت بھی دور کرسکتے ہیں۔ اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ جلد کے مسائل کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔کھجورکا استعمال:کھجورکے انسانی صحت پرفوائداور افادیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔اگر ہم اسکا روزاستعمال کریں توصحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔خون کی کمی دور کرنے میں یہ مددگارثابت ہوتی ہے۔اس میں آئرن پایا جاتا ہےاس کے علاوہ اس میں موجود فائبرز ہمارے معدےکے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے۔اس وجہ سے خ ون کی شرخ کنٹرول میں رہتی ہے۔

یہ دماغی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔انجیرکا استعمال:انجیر غذائیت ست بھرپور ہے۔اس میں وٹامن اے ،وٹامن بی اس کے علاوہ اس میں کیلشیم ، آئرن اور پوٹاشیم بھی بھرپور مقدار میں پایاجاتا ہے۔یہ خون کو پتلا کرتا ہے،زہریلے مادوں کا بھی اخراج کرتا ہے۔ یہ قبض کے مسائل کا بھی حل کرتی ہے۔انجیرانٹرنل اسکرب بھی ہے۔انجیر کا دودھ کے ساتھ استعمال ہمارے جسم سے خ ون کی کمی دور کرتا ہے۔انارکا استعمال:انار میں کیلشیم اورآئرن بہت اچھی مقدار میں پایاجاتا ہے۔یہ پھل آئرن کی کمی کو پورا کر کے ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔یہ خ ون کےبہاؤ کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔یہ پھل اینمیا سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔صبح ناشتے میں ایک انار ضرور کھانا چاہیے۔ یہ معدے کی گرمی بھی دور کرتا ہے۔یہ جگر کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔یہ ایک اینٹی ایسیڈنٹ پھل بھی ہے۔ فاسدمادوں کا بھی اسکی مدد سے اخراج ہوتا ہے۔ہم ان چیزوں کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے تو بچ سکتے ہیں لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جس کا علاج صرف خوراک نہیں ہے۔ لہٰذا اس کے لیے آپ اپنے ڈاکٹر سے رجو ع کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں