سونے کا یہ انداز آپ کو کروڑ پتی بھی بنا سکتا ہے ماہرین نے سونے کے انداز

سونے کے انداز

کائنات نیوز! رات کی پر سکون نیند کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اسی وجہ سے اکثر افراد رات کی نیند کے لیے اپنے بستر اور اپنے تکیے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر انسان کا سونے کا اپنا انداز ہوتا ہے-سونے کے انداز اور کروڑ پتی بننے میں تعلق،مگر یہ کہاوت تو ہم سب کی سنی ہوئی ہے کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے مگر اب ماہرین نے لوگوں کے سونے کے مختلف انداز پر تحقیق کر کے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے

کہ انسان کا سونے کا انداز جاگنے کےبعد اس کی عملی زندگی میں کامیابی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے-اس حوالے سے ماہرین نے ایک فرنیچر بنانے والی کمپنی کے لیے سروے کیا جس میں 5438 افراد کے سونے کے انداز اور ان کی عملی زندگی میں مماثلت پر غور کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ عملی زندگی میں پریشانی یا ناکامی کیا لوگوں کے سونے کے انداز کو تبدیل کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔سروے کے نتیجے میں جو نتائج سامنے آئے وہ کچھ اس طرح سے تھے آزادی اور سکون سے سونے والے ماہرین نے سونے کے اس انداز کو آزادانہ سونے کا فری فال طریقے سے سونے کا نام دیا ان کے مطابق جو افراد اس انداز میں سوتے ہیں وہ اپنی عملی زندگی میں بہت کامیاب ہوتے ہیں ۔ اس سروے کے مطابق ایسے سونے والے 29 فی صد افراد پچھتر ہزار ڈالر یعنی تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے تک سالانہ کماتے تھے-

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح الٹے لیٹ کر سونا اگرچہ طبی لحاظ سے مفید نہیں ہے اور اس سے کمر میں درد اور خراٹوں کی شکایت بھی ہو سکتی ہے مگر اس کے باوجود سونے کا یہ انداز کامیاب لوگوں کی نشانی ہے – فوجی انداز میں سونے والے سروے کے مطابق سونے کا یہ انداز 23 فی صد لوگوں کا پسندیدہ ترین انداز ہے اور اس طرح سونے والے لوگ دنیا میں کامیابی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتے ہیں سونے کے اس انداز میں سونے والا بالکل سیدھا ہاتھوں کو دونوں جانب سیدھا رکھ کر چوکنا پوزیشن میں سوتا ہے-طبی لحاظ سے سونے کا یہ انداز ایک بہترین انداز ہے اس طریقے سے سونے سے کمر میں درد بھی نہیں ہوتا ہے اور صبح اٹھنے پر سونے والا چاک و چوبند ہوتا ہے- بچوں کی طرح سونے والے کامیاب افراد میں سے صرف 21 فی صد افراد اس طرح سونے کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ یہ سونے کا ایک آئيڈیل انداز ہے

مگر ایسے انداز میں سونے والوں کی عملی زندگی میں کامیابی کی شرح کافی حد تک کم ہوتی ہے ۔ ایسے افراد کی نیند تو پر سکون ہوتی ہے مگر وہ عملی میدان میں بڑی رقم کمانے سے محروم رہتے ہیں اور عملی زندگی میں بہت کامیاب تصور نہیں کیے جاتے ہیں- تکیے سے چپک کر سونے والے تکیے کو اپنی بانہوں میں لے کر سونے والے افراد کی عملی میدان میں کامیابی کی شرح صرف 13 فی صد ہوتی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس طرح سونے والے افراد اپنی عملی زندگی میں قوت اعتماد اور کامیابی سے عام طورپر محروم ہی رہتے ہیں- گہری سوچ کے انداز میں سونے والے یہ سونے کی بہت آرام دہ پوزیشن ہے ایسے سونے والے افراد ایک جانب کروٹ لے کر سوتے ہیں اور ان کو سوتے دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے جیسے وہ کسی گہری سوچ میں لیٹے لیٹے سو گئے ہیں مگر ایسے افراد کے عملی زندگی میں کامیاب ہونے کی شرح صرف نو فی صد ہوتی ہے جو کہ بہت کم ہے-

اسٹار فش پوزیشن اسٹار فش کی طرح بانہوں کو پھیلا کر سونے کی اس پوزیشن کو اسٹار فش پوزیشن کہتے ہیں یہ ایک آرام دہ حالت نہیں ہے مگر اس طرح سونے والوں کی کامیابی کی شرح صرف 2 فی صد ہوتی ہے اس طرح سو نے سے جاگنے کے بعد کمر میں درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے-ماہرین کے مطابق سونے کے یہ انداز انسان کو عملی زندگی میں کامیاب اور ناکام بنانے کا باعث بن سکتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں