جوکام تم سے نہیں ہورہا اسے اللہ کے حوالے کردوپھر دیکھو کیا ہوتا ہے

جوکام تم سے نہیں ہورہا

کائنات نیوز ! اگر تم سورج کی طرح چمکنا چاہتے ہو تو پہلے سورج کی طرح جلنا سیکھو۔ ہر طوفان آپ کی زندگی کو تباہ کرنے کےلیے نہیں آتا کچھ طوفان آپ کے راستے صاف کرنے کےلیے آتے ہیں۔ منزلیں ہمیشہ ان ہی کو ملتی ہیں جو منزلوں کو تلاش کرتے ہیں۔ اگر آپ کی نیت اچھی ہوگی توآپ کی قسمت کبھی بری نہیں ہوگی۔ جو تم سے نہیں ہورہا اسے اللہ تعالیٰ کے حوالے کردو پھر دیکھو کیا ہوتاہےاسی کو وسیلہ بنا دے گا جو تمہاری راہ میں رکاوٹ ہے۔ خوش فہمیوں کی عینک جب اترتی ہے۔ تو ہرچیز صاف دیکھائی دیتی ہے۔

حتی ٰ کہ اپنی اوقات بھی کامیاب وہی ہے۔ جو اس عینک کو وقت سے پہلے اتارلے۔ محنتی شخص کےسامنے پہاڑ کنکر ہیں۔ اور کاہل انسان کے سامنے کنکر پہاڑ ہیں۔ دنیا آپ کو دیوار سے لگانے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ یہ اب آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ اس دیوار سے سر پھوڑیں اور ٹسوے بہائیں یا اس دیوار میں چھید کرکے اس کےدوسری طرف نکل کر دنیا سے بے پرواہ ہوجائیں۔ زندگی میں بہترین رشتہ وہ ہے جہاں ناراضگی کے بعد معمولی سی مسکراہٹ اور معذرت سے زندگی پہلے جیسی ہوجائے۔ دنیا میں کمی ہے تو صرف ان لوگوں کی جو دوسروں کا خیال رکھتے ہیں ۔ مگر افسوس ! سب سے زیادہ نظرانداز بھی ہمیشہ ایسے ہی لوگوں کو کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی غصہ مسکر اہٹ سے زیادہ خاص ہوتا ہے۔ کیونکہ مسکراہٹ سب کے لیے ہوتی ہے۔ مگر غصہ صرف ان کے لیے جن کو ہم کبھی کھونا نہیں چاہتے ۔ محبت ایک ایسا خاموش جذبہ ہے جسے بعض اوقات لفظوں میں بیان کر نامشکل ہوتا ہے ۔

جون ایلیا کہتے ہیں کسی بھی حسین عورت کسی مرد کے ساتھ دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے میر ی ذاتی حق تلفی ہوئی ہو۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا پرندہ جب زندہ ہوتا ہے تو چیو نٹیوں کو کھاتا ہے مگر جب مرجاتا ہے تو وہی چھونٹیاں اسے کھا جاتی ہیں۔ ایک درخت ایک لاکھ ماچس کی تیلی بنا سکتا ہے ۔ مگر ایک ماچس کی تیلی ایک لاکھ درخت جلاسکتا ہے۔ انسا ن جب زندہ ہوتا ہے۔ تو مٹی سے رزق لیتا ہے۔ مگر جب مرجاتا ہے تو وہی مٹی سے اپنا رزق بنا لیتی ہے۔ مجھے نہیں معلوم انسان کی تعریف میری نظر میں وہ اچھا جو کسی کو دکھ نہیں دیتا۔ عورت کی میت کو نامحر م نہیں دیکھ سکتا ۔ تو زندہ عوت کس کھاتے میں اپنی نمائش کرتی پھرتی ہے ۔ بات کڑوی ضرور ہے مگر قابل غور ہے۔ ناراض ہونے والوں کو منا لینے میں دیر نہ کریں۔ لیکن بیزار ہوجانے والو ں پر الفاظ ضائع مت کریں۔ اگر کوئی محبت کرنے والا شخص تم کو نصیحت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جاؤ کہ تم اس کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو چکے ہو۔

اپنی رائے کا اظہار کریں