پاکستانی ڈرامہ خدا اور محبت نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں نیاریکارڈ قائم کردیا

خدا اور محبت

کائنات نیوز ! سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ڈرامہ سیریل خدا اور محبت نے یوٹیوب پر 52 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ دوسری جانب خدااور محبت کی نشر کی گئی حالیہ قسط صرف 24 گھنٹے کے دوران ہی 8 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔حالیہ قسط میں اداکارہ عروسی لباس اور خوبصورت میک اپ کے باعث ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈرہیں۔

حالیہ قسط میں اقراء عزیز کی شادی تیمور شاہ (مرزا زین بیگ شاہ) سے دکھائی گئی تھی، اس قسط میں اداکارہ عروسی لباس اور خوبصورت میک اپ کے باعث ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کرلی تھی۔ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت ”کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔ دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔دوسری جانب سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا گایا ہوا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’تن جھوم جھوم من جھوم جھوم‘ 4 ماہ کے کم عرصے میں یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

جیو کے سپر ہٹ ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے اس گیت کی موسیقی نوید ناشاد نے دی ہے۔ سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ڈراموں کے او ایس ٹی گانے میں دور تک کوئی مقابل نظر نہیں آتا، وہ اب سینکڑوں ڈراموں اور فلموں کے لیے آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے فن کار ہیں جنہیں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے اور ان کا گایا ہوا گیت ’ضروری تھا‘ کو یوٹیوب پر سو کروڑ سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!