لو کاٹ اللہ کی ایک عظیم نعمت ہیں گرمی سے بچائو،دل کیلئے مفید سکن اور خوبصورت بال شوگر کے مریض ضرور استعمال کریں

گرمی سے بچائو

کائنات نیوز ! لوکاٹ پھل بہت رسیلا، میٹھا ،خوشبوداراور مزیدار ہوتاہے۔ بہت سے لوگوں کے لئے یہ یقیناًنیا نام ہوگا لیکن ہر پھل کی طرح اسکی بھی اپنی غذائی اور شفائی افادیت ہے۔ موسم گرما کا مشہور پھل لوکاٹ وٹامن، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہے۔ جنوبی مشرقی چین کے پہاڑی جنگلات سے یہ جاپان سمیت دنیا بھر میں سپلائی ہوتاہے۔ یہ ناشپاتی کی شکل اور پانچ سے بیس پھل گچھوں کی صورت میں لگتے ہیں۔ یہ چوڑائی میں تقریباً تین سینٹی میٹر اور لمبائی میں تین سے پانچ سینٹی میٹر تک ہوتے ہیں

۔ہر پھل میں تین سے پانچ براؤن رنگ کے بیج ہوتے ہیںیہ بیج مختلف زہریلے الکالوائڈ پر مشتمل ہوتے ہیں۔اور ان بیجوں کے کھانے سے جان لیوا علامات جیسے قے،سانس اور موت واقع ہوسکتی ہیں لہٰذا بچوں کو ہمیشہ اپنی نگرانی میں کھلائیں۔لوکاٹ کے پتے بھی دنیا کے کئی حصوں میں روایتی ادویات اور ہربل چائے میں استعمال ہوتے ہیں۔ اسکا چھکا بآسانی اتر جاتا ہے آپ لوکاٹ کو خالی یا لوکاٹ کو مکس پھلوں کی سلاد ،ڈیزرٹ ، پائی فلنگ اور اسے چاپ کرکے پکا نے کے بعد ساس کے طور پر،جیم، جیلی ،اور دار چینی اور شکر کے ساتھ اسکا فروٹ سیرپ بنا کر بآسانی استعمال کرسکتے ہیں صحت کے حوالے سے لوکاٹ کے فوائد انتہائی کم کیلوریز جیسے سو گرام لوکاٹ میں صرف سینتالیس کیلوریز ہوتی ہیں بہر حال یہ ناقابل تحلیل غذائی ریشہ اور پیکٹن سے مالامال ہے۔پیکٹن ( ایسا ایسڈ جو کھانے والی چیزوں میں پایاجاتاہے) بڑی آنت کی اندر نمی کو قائم رکھتاہے۔اور اس عمل کے تحت یہ قبض کشا ثابت ہوتاہے۔

اور اسطرح بڑی آنت کی جھلی کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔پیکٹن خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کیلئے مفید ہے۔جسم میں زہریلے مادے کم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی آنت میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل کو روکتاہے۔ وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے سو گرام لوکاٹ میں اکیاون فیصد وٹامن اے پایا جاتاہے ۔لوکاٹ میں موجود وٹامن اے اور فینولک فلیوونوائڈ اینٹی آکسیڈنٹ جلد کی سالمیت کو برقرار رکھتاہے۔ایسے پھل جو وٹامن اے سے لبریز ہوں وہ پھیپھڑوں اور اورل کیویٹی کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔لوکاٹ پوٹاشیم ،بی کمپلیکس، وٹامن بی سکس پر مشتمل ہوتے ہیں اس سے دل کی شرح اور بلڈ پریشر کی کنڑولنگ میں مدد ملتی ہےاسمیں موجود آئرن،کاپر،کیلشیم،میگنیز، اور دیگر معدنیات آپکی بہتر صحت کیلئے ضروری ہیں۔آئر ن کو فیکٹر سیلیولر آکسیڈیشن کے ساتھ ساتھ خون کے سرخ خلیوں کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کاپر خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کیلئے مطلوب ہوتاہے اورمیگنیز اینٹی آکسیڈنٹ اینزائم کے لئے کو فیکٹر کے طور پر جسم کی طرف سے استعمال کیاجاتاہے۔لوکاٹ طبیعت کو فرحت بخشتاہے

موسم گرما کا پھل ہونے کی وجہ سے اپنے موسمی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے گرمی کو دور کرتاہے۔گرمی کے باعث ہونے والی نڈھال طبیعت میں فرحت اور سکون بخشتاہے۔ صفرا اور خون کی حدت کو دور کرتاہے ۔ صفراوی اور خونی بیماریوں میں مفید ہے۔ اسکا شربت نہایت خوش ذائقہ ہوتاہے ،پیاس بجھاتاہے

اپنی رائے کا اظہار کریں