آخر کار دل کی بات زبان پر آہی گئی ریمبو نے صاحبہ سے دوسری شادی کی اجازت مانگ لی

کائنات نیوز ! شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث بہت سی شوبز جوڑیوں کیلئے متاثرکْن شخصیت ہیں۔صاحبہ نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے نکاح، بارات اور ولیمے کے عروسی جوڑے مداحوں کو دکھائے اور اپنے اس بڑے دن کے حوالے سے یادیں مداحوں کو بتائیں۔

صاحبہ نے بتایا کہ نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی، اور ان کا نکاح داتا دربار میں ہوا تھا۔جوڑے دکھاتے دکھاتے ریمبو صاحبہ سے کہتے ہیں کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ایک اور شادی کرلوں۔ریمبو اہلیہ کے سامنے اس خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ ‘میری خواہش ہے کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی یہی آپ کی بارات کا جوڑا پہناؤں۔صاحبہ کہتی ہیں کہ ‘آپ میرا جوڑا دیکھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ اس جوڑے کی چمک دمک ختم نہیں ہوئی تو کیوں نہ ایک اور شادی کرلی جائے ۔ریمبو صاحبہ سے دوسری شادی کے حوالے سے سوال کرتی ہیں کہ اگر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دے دوں تو آپ کیا کرلیں گے؟ریمبو اس مذاق میں کیے گئے سوال میں سنجیدگی سے جواب دیتے ہیں کہ ‘نہیں میں نہیں کرونگا

یہ بھی پڑھیں ! مہوش حیات نے کونسا کام زندگی میں پہلی بار کیا ہے؟جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں