صبح ناشتہ کیے بغیر گھر سے نکلا ہوں سی این جی بند اور پیٹرول مہنگا ہے، رکشہ ڈرائیوراپنا حالِ دل سناتے ہوئے رو پڑا

رکشہ ڈرائیور

کائنات نیوز ! شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے سی این جی کی سپلائی معطل ہونے سے ڈرائیور طبقہ شدید مالی مشکلات سے دو چار ہے خصوصا رکشہ ڈرائیور سخت پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنزدو ہفتے بعد بھی نہیں کھل سکے،

ذرائع کے مطابق پانچ جولائی تک مزید بند رکھے جائیں گے۔سستے ایندھن کے حصول کے لیے عوام خصوصا رکشہ ڈرائیور طبقہ انتظار کی بھاری قیمت ادا کررہا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز مذکورہ صورتحال پر شدید پریشان ہیں ۔ڈرائیورزنے بتایاکہ روز کمانے والوں کے لئے گیس کی بندش مناسب نہیں۔موجود ہ صورتحال میں سی این جی سے رکشہ چلانے والا طبقہ انتہائی پریشانی میں مبتلا ہے، ایک رکشہ ڈرائیوراپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے روپڑا۔رکشہ ڈرائیور نے روتے ہوئے کہاکہ غصے میں صبح ناشتہ کیے بغیر گھر سے نکلا ہوں، پریشانیوں نے ہر طرف سے گھیر لیا ہے پیٹرول پر رکشہ چلانے سے کچھ نہیں بچتا۔ایک اور رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ ایک طرف ہوشربا مہنگائی تو دوسری طرف سی این جی اسٹیشن بند ہیں،

سی این جی کی بندش سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں، ہم محنت کش بھوک سے مررہے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں