ایوارڈ شو میں اداکارائیں بے حیائی پھیلائی رہی ہیں، حریم شاہ

اداکارائیں

کائنات نیوز! متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے مغربی طرز کے مختصر لباس پر تنقید کردی،کہا کہ ٹک ٹک بے حیائی پھیلاتا ہے ایسا کہا جاتا ہے،لیکن ہم اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے لباس دیکھ کر کہنا چاہوں گی کہ اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاکرز بھی نہیں پھیلاتے جتنی ان اداکاراؤں نے پھیلائی۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے پسند نہیں ہے

کہ میں کسی پر نکتہ چینی کروں لیکن یہاں پر بولنا بہت ضروری ہے،آپ لوگوں کا اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک اسٹارز بے حیائی پھیلارہے ہیں،اس پر سب بڑی باتیں کرتے ہیں تو آج میں کہوں گی کہ آپ لوگ کہاں سوگئے ہو۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے پسند نہیں ہے کہ میں کسی پر نکتہ چینی کروں لیکن یہاں پر بولنا بہت ضروری ہے،آپ لوگوں کا اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک اسٹارز بے حیائی پھیلارہے ہیں،اس پر سب بڑی باتیں کرتے ہیں تو آج میں کہوں گی کہ آپ لوگ کہاں سوگئے ہو۔حریم شاہ نے کہا کہ پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ کہتی ہیں،اسٹارز کہتی ہیں۔ انہوں نے جس طرح ایوارڈ شو کی تقریب میں بے ہودہ اور بےشرمی والے لباس پہنے،عمران خان صاحب نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ اگرعورت اپنا لباس مختصر کرلے تو پھر یہی ہوگا پاکستان کے اندر

،حریم شاہ نے کہا فیشن کرنے سے ہمیں کسی نے نہیں روکا، فیشن کرنا حق ہے،لیکن اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی نہیں کی جتنی ایوارڈز شو کی تقریب میں نظر آئی کہ کسی کی پوری کی پوری ٹانگ نظر آرہی ہے تو کسی کا جسم نظر آرہا ہے۔دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں ہوئی،اداکاراؤں کے مختصر لباس نے سب کو حیران اور پریشان کردیا،اداکارائیں شدید تنقید کی زد میں ہیں،تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے،علیزے شاہ، ہم اسٹائل ایوارڈز ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں،صارفین مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں