کنول آفتاب نےایک بارپھرٹک ٹاک پرمقبولیت کےنئےجھنڈے گاڑ دئیے

کنول آفتاب

کائنات نیوز ! جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ دیے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ کنول آفتاب نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنے فالوورز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی۔ ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اْن تمام 12 ملین فالوورز کا شکریہ ادا کیا

جو اْنہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاو?نٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔ دوسری جانب کنول آفتاب کے مداح ناصرف اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود اْن کے اکائونٹ کو بھی ایک اعشاریہ دو ملین یعنی 12 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں