موسمیاتی تبدیلیاں اور صحت سے متعلق سنگین مسائل سے بچنا ہے تو ان باتوں پر عمل کریں،جانیں وہ کون سی باتیں ہیں

موسمیاتی تبدیلیاں

کائنات نیوز ! دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں جس کا انسانی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے۔ اب چونکہ ہمارے ملک میں گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے گرمیوں کا موسم آتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے

اور اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے، کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔گرمیوں میں بیکٹیریا اور دیگر وائرس زیادہ متحرک ہوتے ہیں، ہیٹ سٹروک اور لوکے سبب پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ صاف، تازہ، سادہ اور قدرتی غذاو?ں کے سبب انسان متعدد بیماریوں اور موسمی شکایات سے محفوظ رہتا ہے جبکہ مضر صحت غذا کے استعمال سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔ بیماریوں کے علاوہ شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک یعنی لْو لگ جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق غذا میں پھلوں سبزیوں اور گوشت کے اپنے اپنے فوائد ہیں جن کا استعمال بہت ضروری ہے، سبزی اور پھل روزانہ استعمال کیے جائیں جبکہ گوشت ہفتے میں ایک بار لازمی ہے۔

ایسی غذا استعمال کریں جس میں تیل اور گھی کی مقدار کم ہو، تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک سے بچیں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لئے بہتر نہیں

ناران کاغان ویلی میں 7لاکھ گاڑیوں کی آمد روڈز 4دن بلاک رہے فیملیز کو گاڑیوں اور سڑکوں پر رات گزارنا پڑی

عید الاضحی کے موقع پرسیاحوں کی ریکارڈ تعدادخیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان پہنچ گئی ۔محکمہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران 7لاکھ کے قریب گاڑیاں ناران کاغان وادی میں داخل ہوگئیں ، اس سے پچھلا ریکارڈ لگ بھگ پانچ لاکھ گاڑیاں کی آمد کا تھا۔مانسہرہ ناران جل کھڈ روڈ ، جو وادی کاغان کی طرف جاتی ہے ،

عیدالاضحی کے پہلے چار دنوں کے دوران جام رہی اور یہ صورتحال پانچویں روز بھی برقرار ہے ،ضلعی پولیس آفیسر آصف بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس دلکش وادی میں تقریباً7لاکھ گاڑیوں میں سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے اور چھٹی کے پانچویں روز بھی فطرت سے محبت کرنے والوں کی آمد اپنے عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باوجود پولیس ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ایک سیاح نے بتایا کہ بالاکوٹ سے ناران جانے میں اسے 12 گھنٹے لگے ، جب کہ عام دنوں میں صرف 3گھنٹے لگتے ہیں ،کراچی سے آنے والی ایک سیاح ماہ نور نے بتایا ،” وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں زمین پر جنت کے اس ٹکڑے کا دورہ کیا

اور اسے سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا ہے ،”سیاحوں کی اس قدر آمدناقابل یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سیاحوں کو گاڑیوں اور سڑکوں پر رات گزارنا پڑی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!