لوگوں کا خیال تھا کہ میں ویسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں، یہ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں“ شیخ رشید‎

لال حویلی

کائنات نیوز ! وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمران خان، پی ٹی آئی اور رکشہ ڈرائیور کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں جیت گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کل میں نے لاہور میں کہا تھا لیکن لوگوں کا خیال تھا کہ میں ویسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں،

یہ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بننے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں دنیا کے سب سے اہم کام کرنے جا رہے ہیں، وہ داسو اور بھاشا ڈیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم 5 نہیں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریں گے اور پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے تین سال پورے ہورہے ہیں اور دو سال رہتے ہیں اور ہمیں ایک سال خدمت کرنی ہے،

میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کراچی سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 19 لوگ نکالے ہیں، جو افغان جعلی کارڈ بناتے تھے، اسی طرح پنڈی، لاہور اور پشاور سے بھی نکالوں گا

افغان آرمی کے کمانڈر کا پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ پاک فوج نے افغان افسران سمیت46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کردی 

پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس فوجیوں کو پناہ دیدی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندو سیکٹرکے پاس تعینات افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے،

لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی، پاک آرمی نیمعلومات اورضروری کارروائی کیلئیافغان آرمی سے رابطہ کیا ہے، افغان فوجیوں کو قانونی عمل سے گزار کر افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے پاکستان سے پناہ مانگی تھی اور انہیں بھی پناہ اور محفوظ راستہ دے کر افغان حکام کے حوالے کر دیاگیاتھا‎‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!