گوادر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی10 لیگ کرانےکا اعلان کر دیا گیا،مزید جانیں اس پوسٹ میں

گوادر اسٹیڈیم

کائنات  نیوز ! وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رواں سال گوادر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی10 لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔بلوچستان حکومت کے سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کی خواہش پر ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد ٹی10 لیگ کا میلہ سجایا جائے گا جس میں ہمسائے ممالک کے پلیئرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

عمران گچکی کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ سے بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹی10 لیگ کے میچز گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں نومبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرکے چیلنج دیا تھا کہ اس سے خوبصورت گرانڈ اگر کہیں ہے تو ہمیں دکھائیں۔گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد رواں سال فروری میں کرایا گیا تھا

100 سالہ کوششوں کے بعد فلپائن کو پہلا گولڈ میڈل مل گیا

ٹوکیو میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن گزشتہ 100 برسوں سے پوڈیم پر جیت کے لیے کوششیں کررہا تھا، فلپائن نے 1924 میں ہونے والے کھیلوں کیلئے اپنا پہلا وفد پیرس بھیجا تھا

ڈیاز نے وویمن ویٹ لفٹنگ کے 55 ویں کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اوراس دوران انہوں نے 2 کامیاب لفٹوں میں 224 کلوگرام مجموعی وزن اٹھاکر اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔گولڈ میڈل کونٹیسٹ میں ہائیڈائلن ڈیاز کا مقابلہ عالمی ریکارڈ رکھنے والی چین کی لائیو کیون سے تھا۔فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا۔فلپائن کے لیے تاریخی فتح قائم کرنے والی ڈیاز کا کہنا ہے کہ میں نے اس جیت کے لیے بہت سی قربانیاں دیں،کئی ماہ اور سالوں اپنے والدین سے دور رہی اور خطرناک تربیت لی لیکن خدا نے فیصلہ کرلیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!