مون سون متوقع بارشیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میںہائی الرٹ جاری،مزید جانیں

بارشیں

کائنات نیوز ! ڈپٹی کمشنر لاہور نے مون سون کی حالیہ بارشوں کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں ہدایات جاری کی گئی ہے۔ کہ واسا سمیت دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں مشینری کو اپ ڈیٹ رکھیں جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے

شہر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنروں کو متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے اور محکمہ ریلیف، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 ، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سیز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ہر لحاظ سے تیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

اُنہوںنے مزید کہاکہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں چلانے کیلئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان مربوط روابط کا موثر نظام وضع کیا جائیتاکہ ریسکیو کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔ وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور قدرتی آفات کے خطرات سے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے عوام کو آگاہی دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نیپال لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ لیگ کا حصہ بن کر وہ بہت جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔بوم بوم آفریدی نے یہ اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے دی ہے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ نیپال میں ہونے والی لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔شاہد خان آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!