جنت مرزا دلہن بن گئیں، تصاویر وائرل

جنت مرزا

کائنات نیوز! بھورے بال، روشن آنکھیں، خوبصورت لباس اور دلکش شخصیت۔ یہ ہیں 22 سالہ نوجوان پاکستانی سوشل میڈیا سٹار جنت مرزا، جو اب ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سنیک ویڈیو پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ٹک ٹاک جیسے نئے پلیٹ فارم بھی تیزی سے مقابلے میں آ رہے ہیں۔ جنت نے حال ہی میں سنیک ویڈیو ایپلیکشن میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔

انہوں نے ایسا اپنے لاکھوں پرستاروں کے ساتھ اپنے مشہور کے او ایل بننے تک کے سفر کو ایک ویڈیو کے شکل میں شیئر کیا۔ راتوں رات مشہور جنت مرزا کے لیے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہونا حیرت کی بات تھی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ’ایک دن ایک ویڈیو جس میں وہ ایک کتاب پکڑے ہوئے اپنی بہن کا انتظار کر رہی تھیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس کے بعد سے، بننے والا ان کی ;ہر ویڈیو لوگوں کی ;توجہ کا محور بنی اور بہت سارے مداح ان کی تعریف کرنے لگے۔ جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، اپنے خوبصورت انداز کے ساتھ ناظرین کے دلوں کو مائل کرنے کے علاوہ، وہ اپنی ڈانس ویڈیوز، لپسنگ ویڈیوز اور مزاحیہ کلپس سے بھی پرستاروں کو محضوظ کرتی ہیں اور لاکھوں لوگوں کی بحث کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ زیرو سے ہیرو جنت کہتی ہیں کہ مختصر ویڈیوز بنانے سے پہلے ’میں ہمیشہ لوگوں سے ملنے سے ڈرتی تھی

لیکن جب اتنے لوگوں سے ڈھیر ساری محبت ملی تو مجھ میں ہمت آئی ;اب لوگ میرے کانٹینٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سنیک ویڈیو جیسے پلیٹ فارم نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ اب یہ شرمیلی مشہور شخصیت، یہاں تک کہ ایک فلم اور کچھ میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر رہی ہے۔‘معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی دلہن کے لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ جنت مرزا اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں اداکاری کے باعث تو خاصی مشہور ہیں ہی بلکہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاکربھی ہیں۔ اس وقت جنت مرزا کی برائیڈل شوٹ کے دوران لی گئی تصاویرخوب وائرل ہوگئی ہیں جس میں وہ نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں اور مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر16 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں