پھلوں سے جلد کی حفاظت اور حسن وہ خواتین جواپنی صحت اور تندرستی کی خواہش مندہوں توجہ فرمایئں

پھلوں سے جلد کی

کائننات  نیوز! خواتین جو اپنی صحت اور تندرستی کی خواہش مند ہوں۔ ان کے لیے کچھ پھل کی افایت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وہ یہ ضرور نوٹ کرلیں۔ کیلا اگر آپ بہت دبلی ہیں تو روزانہ دو کیلے کھا کر اپنے وزن میں منا سب اضافہ کر سکتی ہیں۔ اس کے بر عکس آپ کا جسم فربہی کی جا نب مائل ہے اور آپ آج کل ڈائٹنگ کر رہی ہیں تو روزانہ ایک کیلے کا استعمال بطور غذا آپ کے جسم کو مطلوبہ غذائیت بہم پہنچائے گا ۔

یہ بات غلط ہے کہ جو خواتین ڈائٹنگ کر رہی ہوں، کیلا ، آم، انگوریا چیکو سے حتی الامکان پرہیز کریں ۔ ہر پھل اپنے اندر غذائیت کا خزینہ لیے ہوئے ہے ۔لہذا ان سے کنا رہ کشی اختیار کرنا کسی طور پربھی درست نہیں ، البتہ اعتدال سے کھائیے ۔ جن خواتین کو ذیا بیطس کی شکایت ہو وہ میٹھے پھل معالج کے مشورے کے بغیر نہ کھائیں۔ کیلا خشک جلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔ آپ ایک کیلا اور ایک چھوٹا چمچ شہداچھی طر ح ملا کر چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد چہرہ دھولیں ۔ یہ ماسک آپ کے چہر ے سے سارا میل کچیل کھینچ لے گا اور آپ کی جلد دمک اٹھے گی ۔ خربوزہ :خربوزے کا باقاعدہ استعمال چہرے سے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے ۔ رنگت صاف کرنے کے لیے خربوزے کے بیج ، سنگترے کے چھلکے ، سونف اور جو کا آٹا چاروں چیزیں ہم وزن لیکر باریک پیس لیں اور روزانہ چہرے پر ملیں ۔ چہرے سے رواں بھی دور ہو گا اور جلد بھی صاف شفاف ہو جائے گی ۔

سنگترہ: سنگترہ خو ن صاف کرتا ہے ۔ اس کے چھلکے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ آپ چھلکوںکو اپنے ہا تھوے ، کہنیوں اور پیر پر متواتر ملیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ سنگترے کے چھلکے ہا تھ پیروں کو نرم بنائیں گے ۔ لیموں :لیموں کا رس یا گو دا اگر چہرے پر ملا جائے تو چھائیاں دور ہو جاتی ہیں ۔ اگر دانتوں اور مسوڑھوں پر لیموں کا رس ملا جائے تو دانتوں پر جما ہو اسخت میل بھی اترنے لگتا ہے ۔ اور پائیوریا ٹھیک ہو جا تاہے ۔ اگر لیموں کے چھلکوں کو باریک پیس کر حسب ضرورت کسی بھی کریم میں ملا کر، آنکھوں کے گرد سیا ہ حلقوں پر لگا یا جائے تو حلقے دور ہو جاتے ہیں ۔ چکو ترا: چکو ترے کے چھلکوں میں تیل ہو تاہے ، لہذا انھیں نہ پھینکیں ۔ ایک پیالے میں ابلا ہو اٹھنڈا پانی لیکر اس میں چکوترے کے چھلکے چھوٹے چھوٹے کر کے ڈال کر رات بھر رکھ دیں ۔ صبح ان چھلکوں کو نچوڑ کر پھینک دیں اور اس پانی سے منہ دھوئیں ۔ میک اپ سے قبل منہ دھونے کے لیے بھی

یہ پانی استعمال کریں ۔ آم :ایک پاؤ آم کے رس میں کھا نے کے دو چمچے گا ئے کا دودھ ، دو کھا نے کے چمچ ادرک کا رس، ایک کھانے کا چمچہ شکر ملا کر روزانہ مسلسل دو ما ہ استعمال کریں ۔ یہ مرکب افزائش خون کے لیے بے حد مفید ہے اور چہرے پر تا زگی بھی پیدا ہوتی ہے ۔ یا د رکھیں کہ نہا ر منہ آم کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ لہذا احتیاط رکھیں ۔ سیب: مثل مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال معالج سے دور رکھتا ہے ۔ صبح نا شتے میں اس کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے ۔ چکنی جلد کی حامل خواتین سیب کو کدو کش کر کے چہرے پر لگائیں ۔ دس پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔ اس طر ح چہرے کی چکناہٹ کا خاتمہ ممکن ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں