خواتین کے لئے جگر کو صاف کرنے اور طاقتور بنانے کے لئے کشمش کا پانی کتنا فائدے مند ہے؟

کشمش کا پانی

کائنات نیوز! سوفٹ ڈرنک اور کولڈرنک کا بڑھتا ہوااستعمال خواتین میں جگر کے بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک عام وجہ بن رہا ہے۔اس کے متعلق جنرل آف لیور سوسائٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ:” سوفٹ ڈرنک کا بے جااستعمال خواتین کی اندرونی صحت میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے ساتھ ہی ان کے جگر کو خراب کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے”۔اسی حوالے سے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں

اگر آپ بھی اپنا جگر خراب ہونے سے بچانا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے تو آپ سوفٹ ڈرنک کا استعمال چھوڑ دیں، اس کے علاوہ آپ کو ایسا شاندار جوس ہم بتانے جارہے ہیں جس کو پینے سے آپ کا جگر طاقتور اور مضبوط بھی ہوجائے گا اور دیگر مسائل کا بھی آسان حل ہے:کشمش کا پانی خواتین کے جگر میں پتھری بننے سے روکنے میں مدد دیتا ہے اور اگر آپ کے جگر میں پتھریاں موجود ہیں تو یہ پانی ان کو توڑنے میں بھی مدد دیتا ہے ساتھ ہی مذید پتھریوں کے بننے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔کشمش کا پانی بنانے کے لئے آپ روزانہ رات کو دو گلاس پانی میں ایک چمچ کشمش بھگو دیں اور نہارمنہ اٹھ کر صبح پی لیں ۔کشمش میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز،پوٹآشیئم، آئرن اورصفر کولیسٹرول پایا جاتا ہے

جو تمام خوبیاں آپس میں مل کر نہ صرف خواتین کی اچھی صحت کے لیئے بہترین ہیں بلکہ ان کے ہارمونل مسائل کو بھی کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔• ہیپاٹائٹس کا پرانا مرض، جگر کی کوئی تکلیف، کالا یرقان ہو یا پیلا، جگر سکڑ رہا ہو یا جگر کا کینسر ان پیچیدہ بیماریوں میں اس پانی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔• ماہواری کی تکلیف میں اس پانی کو پینا فائدہ مند ہے ساتھ ہی کشمشوں کو چبا کر کھا بھی لیں۔• حاملہ خواتین اپنی اور بچے کی صحت کے لئے اکثر پریشان رہتی ہیں ایسے میں آپ اس پانی کا استعمال کرسکتی ہیں۔• شوگر کی وجہ آپ کی بینائی خراب ہوگئی ہے تو اس پانی کو ضرور استعمال کریں مگر کشمشوں کی تعداد تھوڑی کم کرلیں تاکہ انسولین نہ بڑھے۔

• خواتین میں پی سی اور ایس کا مسئلہ بہت سنگین ہوگیا ہے، اس صورتحال میں آپ اس پانی کا لازمی استعمال کریں یہ آپ کی تمام ہارمونل پیچیدگیوں کے خلاف کام کرتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں