کیلے کے چھلکے پھینکیں نہیں کیونکہ اس کے جادوئی فوائد جان کر

کیلے کے چھلکے

کائنات نیوز! کیلا ہماری صحت کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی-6، بی-12، وٹامن سی، آئرن فائبر، میگنیشئیم، پوٹاشئیم اور ایتھائلین پایا جاتا ہے جو کہ ہماری جملہ امراض بیماریوں بلکہ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ کیلے کھانے کے بعد ہم چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے کے چھلکوں میں ہماری خوبصورتی اور صحت کے کتنے اہم راز چھپے ہوئے ہیں۔

ایکنی ہوجائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے منہ پر رگڑیں اس سے آپ ایکنی پر کنٹرول پاسکتے ہیں۔ چہرے پر نشانات پڑ گئے ہیں تو کیلا کھا کر چھلکے کو منہ پر رگڑ لیں نشانات بھی مستقل استعمال سے کنٹرول ہوجائیں گے۔ آنکھوں کے گرد کالے گھیرے آگئے ہیں تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلویرا جیل میں ملائیں اور آنکھوں کے گرد لگالیں آپ کی یہ تکلیف بھی بھاگ جائے گی۔ دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑ کر پانی سے دھو لیں آپ کے دانت چمکتے نظر آئیں گے۔ چہرے کے داغ دھبے اور جھریوں پر چھلکے کو رگڑنے سے آپ کی جھریاں کنٹرول میں آسکتی ہیں۔٭ کیلے کے چھلکے میں سٹرک ایسڈ اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ خارش اور الرجی کی جگہ پر مسلنے سے فائدہ دیتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں